خیرپور (جیوڈیسک) میں ڈاکوں کو پناہ دینے کے الزام میں پولیس نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا اور پانچ سے زائد گھروں کو آگ لگا دی آگ کی زد میں آکر ایک معصوم بچی جل کر کوئلہ بن گئی۔ خیرپور کے علاقے پریالو کے قریب گوٹھ جتوئی میں خیرپور اور سکھر پولیس نے ڈاکوں کو پناہ دینے کے الزام میں پولیس نے مختلف دیہات پر دھاوا بول دیا۔
چادر اور چار دیوای کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں پرتشدد کر کے پانچ سے زائد گھروں کو آگ لگا دی۔ آگ کی زد میں آ کر 8 سالہ معصوم بچی سعیدہ جل کر کوئلہ بن گئی جبکہ پولیس نے گھرمیں موجود 70 سے زائد بکریاں اور بھنسیں زیورات نقدی، گندم و دیگر قیمتی سامان کے ساتھ دو خواتین کو بھی گرفتار کرکے لے گئے۔