خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں مسلح افراد پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔
مسلح افراد نے کوٹ لالو تھانے کی جلالجی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیااور وہاں تعینات دونوں اہلکاروں پر تشدد کے بعد انہیں باندھ کر پولیس چوکی کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے۔
ملزمان اہلکاروں سے سرکاری ہتھیار، موبائل فون اور نقد رقم بھی لے گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکا بندی کر دی گئی ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔