خیرپور: پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ ہلاک

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) ڈاکوؤں کا گروہ گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانے والی گاڑیوں کو ناکہ لگا کر لوٹ رہے تھے کہ پولیس کی پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس اہلکاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ بدنام زمانہ ڈاکو عمران راجپر ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے 4 ساتھیوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم پولیس اہلکار کے قتل سمیت اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔