خیرپور میں پولیس کا سرچ آپریشن ، مغوی تاجر بازیاب ، 4 اغوا کار گرفتار

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں پولیس نے ڈاکووں کے خلاف سرچ آپریشن کر کے جیکب آباد کے مغوی تاجر کو باز یاب کراکے 4 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی خیر پور عثمان غنی صدیقی نے بتایا کہ تاجر کی بازیابی کیلیے پولیس نے خفیہ اطلاع پر عبدالرحمٰن انڑ کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

جس کے دوران مغوی تاجر کو بازیاب کراکے 4اغواکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بازیاب کرائے گئے تاجر ایک ماہ قبل خیرپور کے قریب قومی شاہراہ سے اغوا کیا گیا تھا۔