خیرپور میں پولیس کا سرچ آپریشن مغوی تاجر بازیاب، 4 اغوا کار گرفتار

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) ایس ایس پی خیرپور عثمان غنی صدیقی نے بتایا کہ تاجر کی بازیابی کیلئے پولیس نے خفیہ اطلاع پر عبدالرحمٰن انڑ کے جنگلات میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

جس کے دوران مغوی تاجر کو بازیاب کراکے 4 اغواکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بازیاب کرائے گئے تاجر کو ایک ماہ قبل خیرپور کے قریب قومی شاہراہ سے اغوا کیا گیا تھا۔