خیرپور ناتھن شاہ میں بزرگ شہری کا پولیس اہلکار طارق لاکھیر کی زیادتیوں خلاف نیشنل پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ

Protest

Protest

خیرپور ناتھن شاہ: پولیس مقابلے میں ماردونگا۔ خیرپور ناتھن شاہ میں بزرگ شہری کا پولیس اہلکار طارق لاکھیر کی زیادتیوں خلاف نیشنل پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ۔ پولیس اہلکار خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ۔

خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں قومی چارو کے رہائشی بزرگ پیش امام اللہ جڑیو چانڈیو نے نیشنل پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کا بتایا کہ اے ایس آئی طارق لاکھیر انہیں جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل پولیس اہلکار طارق لاکھیر بنا کسی جواز کے زبردستی میرے گھر میں گھس کر گھر میں موجود ڈھائی تولا سونا اور 40ہزا ر روپے کی نقد رقم لوٹ کر چلا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے متعلق پولیس اہلکارخلاف کورٹ میں پٹیشن داخل کروائی تھی ۔جس کے شنوائی جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کورٹ میں پٹیشن درج کروانے پر پولیس اہلکار طارق لاکھیر جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ ، آئے جی سندھ، ڈی آئے جی حیدرآباد اور ایس ایس پی دادو سے پولیس اہلکار خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ: فياض جعفري
03152515800