خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دو گرفتار

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ دو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزمان مہران نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کر رہے تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارا تو ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

تاہم پولیس نے انہیں فیض گنج کے قریب گھیر لیا۔ جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔