خیرپور : خیرپور ناتھن شاہ میں ڈان پبلک اسکول کی جانب سے سانحہ کوئٹہ خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقعے پر طلبا و طالبات نے شمعیں روشن کر کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اورکوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت 62 شہید اہلکاروں سمیت پاک فوج کے دو افسران کیپٹین روح اللہ اور نائب صوبیدار محمد علی کی مغفرت اور ان کے بلند درجات کے دعائیں بہی کیں۔
اس موقعے پر اسکول کے اساتذہ اشفاق سومرو، محمد یعقوب گاڈہی، عبدالغفار سومرو، ایاز علی گاڈہی، وقار چانڈیو، سعید اللہ لانڈر، ریحان لاکھیر اور دیگر کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قوم کی خاطر پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیاں ہیں اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب وطن عزیز سے ہماری بھادر فوج دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریگی۔انہوں نے واقعے کی مکمل تحقیقات اور سانحے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا۔