خیرپور سانحے کا مقدمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف درج

National Highway Authority

National Highway Authority

خیرپور (جیوڈیسک) خیر پور سانحے کا مقدمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف درج کر لیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق سوات سے کراچی جانے والی بس کو خیر پور کے قریب ٹھیڑی بائی پاس کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں 58 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں جن کی حالت تاحال تشویش ناک ہے ، اس حوالے سے اے ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیخلاف درج مقدمہ میں قانون اور شواہد کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور جو اس حادثے کا ذمہ دار قرار پایا اور کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔