خیرپور میں دو بسوں میں تصادم، خواتین سمیت 35 افراد زخمی

Khairpur

Khairpur

خیرپور (جیوڈیسک) خیرپور میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر اوستہ گاہی موڑ کے قریب پیش آیا۔

کراچی سے پنجاب جانےوالی بس سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔