خیرپور : ناتھن شاہ کے قریب احمد خان لغاری میں مزدور اعجاز لغاری کی 7 سالہ معصوم بچی فائزہ دل کے آرزو میں مبتلا ہونے کے باعث اذیت ناک زندگی گذارنے لگی۔بیٹی کی اس حالت پر بچی کے والدین سخت پریشان کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔
بچی کے والدین نے بتایا کہ ہماری معصوم بیٹی فائزہ لغاری گذشتہ کئی سالوں سے دل کی بیماری میں مبتلا ہے ان کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل سماجی ادارے کی جانب سے بچی کے علاج کے لیے ایک قدم آگے تو بڑھایا لیکن علاج مکمل نہ ہونے کے باعث بچی اذیت بھری زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔
دو وقت کی روٹی کھانہ بہی مشکل ہے اتنی وصیت نہیں ہے کہ بیٹی کا علاج کراسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کے علاج کے لیے 8لاکھ روپے کا خرچہ آئیگا۔غربت کے باعث بچی کا علاج کرانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بیٹی کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔