خاکی وردی کو داغدار کرنے کی سازش ناکام بنا دیں گے، شاہد قریشی
Posted on January 25, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : پرویز مشرف کا ہر اقدام استحکام پاکستان اور فلاح عوام کی خاطر تھا اور انہوں نے ذاتی فواعد کی بجائے عوامی و قومی فائدے کو اپنا نصب العین بنایا مگرعوام دشمن استحصالی طبقات مشرف جیسے محب وطن سابق آرمی چیف اور سابق صدر پاکستان کو غدار قرار دلانا چاہتے ہیں جو ملک و قوم کے ہی نہیں مسلح افواج کیخلاف بھی سازش ہے مگر ملک و قوم دشمن یہ یاد رکھیں کہ محب وطن عوام پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان مشرف ‘مسلح افواج اور پاکستان کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئررہنما شاہد قریشی اور جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو کی قیادت میں پرویز مشرف پر مقدمہ غداری کیخلاف کراچی پریس کلب آل پاکستان مسلم لیگ کے ہزاروں عہدیداران و کارکنان کے پر امن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہد قریشی ‘ مسلم بھٹو ‘ طاہر حسین سید ‘ سید وصی الدین ‘ جمشید جان اور احتشام الحق تھانوی نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف سیاستدانوں و حکمرانوں کی پاکستان و مسلح افواج کیخلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں وگرنہ استحصالی طبقات ”خاکی وردی “ کو ایکبار داغدار کرنے میں کامیاب ہو گئے تو افواج پاکستان سے عوام پاکستان کا اعتماد ہمیشہ کیلئے اٹھ جائے گا۔
بعدازاں شاہد قریشی کی قیادت میں اے پی ایم ایل کے وفد نے صحافیوں کے قتل کیخلاف صحافی برادری کے احتجاجی کیمپ میں جاکر ان سے اظہار یکجہتی کیا اور حق و سچ کو عوام الناس تک پہنچانے کا فریضہ انجام دینے والے صحافیوں کو دہشتگردی و انتقام نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com