Khaled Fouad Azhari And Ikramul Haq Journalists Meeting
اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دینے والے مصری اساتذہ کے سربراہ، فیکلٹی آف اصول الدین ،سیرت و اسلامی تاریخ کے چئیرمین ڈاکٹر خالد فواد الازھری نے کہاہے کہ جامعة الازھر گزشتہ کئی صدیوںسے دنیا بھر میں حقیقی اسلامی تعلیمات کے فروغ میں کوشاں ہے،اسلامی یونیورسٹی جنوبی ایشیاء میں اسلام کی رمق قائم رکھنے کی آخری کوشش ہے۔
معاشرے میں اعتدال پسندی، برداشت و تحمل کا ماحول پیدا کرنے اور تفریق کے خاتمہ کے لیے تعلیمی نصاب کو جدید اور موجودہ حالات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا،سات سال سے مصری اساتذہ کی نمائندگی کررہاہوں میڈیا سے تاخیر کے ساتھ ملاقات پر افسوس ہے میڈیا کو جامعة الازھر کا دورہ کرانے پر غور کیا جائے گا ، سینکڑوں پاکستانی طلبہ سکالرشپ پر تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ امسال مزید تیس طلبہ کو جامعة الازھر کے ذریعے سکالرشپ دیے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈاکٹر اکرام الحق الازھری کے ہمراہ اسلام آباد کے سینئر صحافیوں سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔ڈاکٹر خالد فواد الازھری نے کہاکہ جامعة الازھر اور پاکستان کے مابین قلبی تعلق ہے قیام پاکستا ن سے قبل بھی علامہ اقبال کے افکار کے باعث خطے کے مسلمانوں سے مصری عوام کا قریبی لگائو تھا۔ اسلامی یونیورسٹی کے نصف سے زائد اساتذہ جامعة الازھرکے فارغ التحصیل ہیں ،جامعہ میں چاروں فقہ کی تعلیم دی جاتی ہے اورتفریق و نفرت سے اجتناب کیا جاتاہے۔
پاکستان میں لوگوں کو انتہائی مخلص ،ملنسار اور اپنے کام سے لگائورکھنے والے افراد پایا ہے ، علم حدیث اور عربی زبان سکھانے کے لیے متعدد پروگرام و دورہ حدیث کرائے گئے ہیں جامعہ چار شعبہ جات سے شروع ہوئی تاہم اس میں شعبہ جات بڑھانے کے باعث معیارکم ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی جنوبی ایشیاء کی واحد یونیورسٹی ہے جو اسلامی تعلیمات کی حفاظت کررہی ہے اور اسی جامعہ کی وجہ سے ہی خطے میں اسلام کی رمق باقی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی یونیورسٹی کو بنانے کی کوشش کرنے والے کم اور ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے زیادہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسلامی یونیورسٹی ایشاء کی واحد یونیورسٹی ہے جو اسلامی تعلیمات کو مکمل درست تفہیم و درست اسلوب کے ساتھ پیش کررہی ہے یہ امر باعث افسوس ہے کہ بعض سیکولر ذہنیت کے لوگ اس ممتاز ادارے کو ہدف تنقید بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اسلام کی درست و معتدل اور حقیقی تفہیم کو فروغ دینے کے لیے گاہے بگاہے مختصر کورسز کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔جن میں دورہ عربی زبان جس میں طلبہ و طالبات کے علاوہ عملی زندگیوں میں مشغول و مصروف احباب کے لیے جمعہ اور اتوار کے روز انعقاد کیا جاتاہے ،دورہ حدیث کورس ،اب تک تین کورسز مکمل ہوچکے ہیں۔
جس میں بارہ سو سے زائد طلبہ و طالبات مستفید ہوچکے ہیںاور ائمہ کورسز جس کا انعقاد اسلامی یونیورسٹی کے ذیلی ادارہ دعوة اکیڈمی کرتی ہے ،اس سلسلہ میں ہم نے دعوة اکیڈمی میں اور مصر میں ائمہ کرسز کا آغاز کیا ہے۔جامعہ ازہر پاکستان میں اپنے اساتذہ بھیجنے کے ساتھ پاکستانی طلبہ کو بھی سکالرشپ پرمصر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے ،حال ہی میںلاہور ،کراچی اور اسلام آباد سے تیس کے قریب طلبہ کا انتخاب کیا گیا ہے جو جامعہ زہر مصر میں تعلیم تشنگی بجھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کے دلوں میں اسلام کی حقیقی محبت موجود ہے اور اخلاص و محبت کے جذبہ سے سرشار ہوکر اسلام پر عمل پیراہوتے ہیں۔
ایسے میں لازم ہے کہ ہم اہل علم ان تک اسلام کی درست تعلیمات مکمل امانت و دیانتداری کے ساتھ پہنچائیں جس سے وہ باہم شیر و شکر ہوکر رہیں ۔اس وقت ملت اسلامیہ میں باہمی روادری و برداشت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔اور اسلام کی غلط تفہیمات کی نشاندہی اور ان کے تدارک کے لیے میڈیا اور صحافی حضرات اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکریں ۔اسلام معاشرے کے تمام طبقات کی طرح خواتین کو بھی مکمل حقوق مہیا کرتاہے ،خواتین پر جبر و ظلم اور ان کو مساجد میں عبادت کی آدائیگی سے منع کرنا قطعا اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں کیوں کہ عہد نبویۖ میں خواتین کے لیے مساجد میں الگ نماز کی جگہ مختص تھی مگر اب مساجد میں ختم کردیا گیا ہے جو بالکل خلاف اسلام ہے۔
Khaled Fouad Azhari And Ikramul Haq Journalists Meeting
Khaled Fouad Azhari And Ikramul Haq Journalists Meeting
Khaled Fouad Azhari And Ikramul Haq Journalists Meeting
Khaled Fouad Azhari And Ikramul Haq Journalists Meeting
Khaled Fouad Azhari And Ikramul Haq Journalists Meeting