‘ن لیگ اور پی پی کا اتحاد ہو سکتا ہے تو خالد مقبول اور آفاق احمد کیساتھ ملکر کام بھی ہو سکتا ہے’

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے جب مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا اتحاد ہو سکتا ہے تو خالد مقبول صدیقی اور آفاق احمد کے ساتھ بھی مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔

کراچی کے علاقے پی آئی بی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے اور خالد مقبول کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتی ہے، مجھے کونسی سربراہی چاہیے؟ آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

فاروق ستار نے کہا کہ الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے، سیاسی منظر نامے کو سمجھیں، آصف زرداری کی سیاست سے کچھ سکھیں، اسی طرح مخالفین کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔