خالد رانا اور ملک قمر اعوان کی زیر قیادت وفد کی چوہدری محمد سرور سے ملاقات

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ریاض سعودی عرب کے صدر خالد رانا اور مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر ملک قمر اعوان کی زیر قیادت وفد کی گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات میں اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور علاقہ ضلع بہاولنگر و ہارون آباد کے لیے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس نصب کر کے صاف پانی کی فراہمی کے عزم کا اظہار کر کے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کی اہمیت اجاگر کی گئی وفد میں مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنماء چوہدری محمد یوسف جٹ ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ضلع بہاولنگر کے صدر راجہ شاہد مسعود جنجوعہ ،چوہدری کاشف اور سینئر صحافی یاسر ندیم چوہدری شامل تھے۔

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا اور سعودری عرب میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام اور پاکستان کمیونٹی کے اسکول کی تعمیر کے حوالہ سے پاکستانیوں کے مطالبات پیش کیے ،راجہ شاہد مسعود ،کاشف چوہدری اور یاسر ندیم چوہدری نے ہارون آباد کے عوام کو پینے کے صاف پانی کے حوالہ سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان مسائل کو نہایت توجہ سے سنا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کاوش بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے علاقہ ہارون آباد میں پینے کے صاف پانی کے مسئلہ کے حل کے لیے واٹر ٹریٹمنٹس پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بنیادی ضروریات بشمول پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کو قرار دیا اور کہا کہ پینے کے صاف پانی فراہم کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اس سلسلہ میں بھر پور حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر عملدآمد کے ذریعے عوام کو پانی فراہم کیا جائے گا۔

Governer with Pmln Saudi Arab

Governer with Pmln Saudi Arab