خالد شیخ سمیت دیگر 5 ملزمان کی گوانتانامو بے کی عدالت میں پیشی

Guantanamo Bay

Guantanamo Bay

نائن الیون واقعے میں ملوث خالد شیخ سمیت دیگر پانچ ملزمان کو گذشتہ روز گوانتانامو بے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے خالد شیخ محمد پر لگائے گئے متعدد الزامات کا جائزہ لیا جبکہ ریڈ کراس اور بین الاقوامی کمیٹی گوانتانامو بے کیمپ کا دورہ پر غور کر رہی ہے جو گذشتہ سال فروری کے بعد دوسرا دورہ ہوگا۔

ملزمان پر عائد الزامات میں ہائی جیکنگ اور تین ہزار سے زائد امریکی شہریوں کے قتل کے الزامات شامل ہیں۔ ملزمان پر عدالت میں جرم ثابت ہونے پر انہیں سزائے موت بھی ہوسکتی ہے۔