اسلام آباد (جیوڈیسک) جے یو آئی کے رہنما خالد سومرو کے قتل کے خلاف پشاور میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے موٹر وے انٹر چینج کو بلاک کر دیا۔ جے یو آئی کے کارکن پارٹی رہنما خالد سومروکے قتل کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
مظاہرین نے پشاور اسلام آباد موٹر وے انٹر چینج کو بھاری پتھر رکھ کے بلاک کر دیا ، مظاہرین کی بڑی تعداد ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مشتعل مظاہرین نے ٹریفک کی آمدورفت کو معطل کردیا ہے۔
جے یو آئی کے احتجاج کے پیش نظر براستہ موٹر وے اسلام آباد جانیوالے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا قافلہ بھی واپس موڑ لیا گیا۔ کسی بھی تصادم سے بچنے کے لیے پی ٹی آئی کے کارکن متبادل راستہ اختیار کرینگے۔