خامنہ ای کے مشیر نے کرد ریاست کو دوسرا اسرائیل قرار دیدیا

Villayati

Villayati

تہران (جیوڈیسک) ایران کے سابق وزیر خارجہ اورسپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہاہے کہ کرد اپنے لیے جس ریاست کے خواہش مند ہیں، مشرق وسطیٰ میں اس کی حیثیت دوسرے اسرائیل کی سی ہوگی۔

ترک اخبارکو انٹرویومیں انہوں نے ترکی کی سرزمین کے تحفظ کے سلسلے میں اس کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اعلان کیا۔ترک اخبار کے مطابق انٹرویو میں ولایتی نے کردوں کی ریاست کی تشکیل کے ذریعے مشرق وسطیٰ کا نقشہ تبدیل ہونے سے خبردار کیا، ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس منصوبے کے پیچھے صہیونیت اور سامراجیت کا ہاتھ ہے۔

ولایتی کا دعویٰ ہے کہ کرد ریاست کے قیام کا مقصد خطے میں دوسرا اور تیسرا اسرائیل بنانا ہے۔ سامراجی اور صہیونی عناصر درحقیقت خطے کو توڑنا چاہتے ہیں۔