واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان کے خان سجنا اور اسامہ بن لادن کے سابق ڈاکٹر رمزی موافی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان جنوبی وزیرستان کے امیر خان سید سجنا اور اسامہ بن لادن کے سابق ڈاکٹر رمزی موافی کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔
امریکا میں موجود ان کے تمام اثاثے بھی منجمد ہو گئے ہیں اور امریکی شہریوں کو سید سجنا اور رمزی ماوافی سے لین دین کی ممانعت ہوگی۔