ہمارئے راجباہ 3/Lسے گلاب خان پٹھان اور اس کے ساتھیوں نے اپنے ایکسیوٹر کے ذریعہ مٹی اٹھائی ہے

Jhang

Jhang

جھنگ: چوہدری محمد سعید سابق کونسلر موضع ڈول (یونین حضرت سلطان باھو) نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ۔ کہ ہمارئے راجباہ 3/Lسے گلاب خان پٹھان اور اس کے ساتھیوں نے اپنے ایکسیوٹر کے ذریعہ مٹی اٹھائی ہے جس سے ہمارئے راجباہ 3/Lکا بیڈ تقریبا چھ ۔سات فٹ گہرا ہو گیا ہے۔

ہم زمیداروں اکٹھے ہو کر مٹی روکنے گئے ۔تو گلاب خان اور اس کے بھائی نے بتایا ۔کہ ہم نے عملہ سے مٹی خرید کی ہے محکمہ نہر کے ملازم سے اجازت لی ہے ۔اب ہمارا راجباہ 3/Lکی برجی نمبر 25-28تک یہ حالت ہے کہ راجباہ کا بیڈ 6/7فٹ گہرا ہو گیا ہے۔ جو کہ گورنمنٹ کے نقصان کے ساتھ ساتھ ہم زمینداراں کو بھی بہت زیادہ نقصان ہے کیونکہ اسکی وجہ سے ہمارئے موگوں پر پانی نہیں چڑھتا اور ہمارا رقبہ بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں احکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہمارئے راجباہ کے بیڈ کی ڈیزاین کے مطابق مٹی پوری کی جائے اور اس نقصان کے متعلقہ ذمہ داران ملازموں اور مٹی اٹھانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور راجباہ 3/Lکی برجی نمبر 25-28 کی یہ حالت آپ موقعہ پر خود بھی چیک کر سکتے ہیں ۔جن لوگوں نے مٹی چوری کی یا محکمہ نہر کے ملازموں نے ان کا ساتھ دیا ہے ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔