اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف سے بات نہیں کرتے۔ پرویز رشید نے سوال اٹھایا کیا پاکستان کی معیشت کو 600 ارب کا نقصان پہنچانا تبدیلی ہے؟۔
غیر ملکی سربراہوں کو پاکستان نہ آنےدینا تبدیلی ہے؟۔ کیا سول نا فرمانی پر قوم کو اکسانا نیا پاکستان ہے؟۔ کیا دہشت گردوں کی مذمت نہ کرنا تبدیلی ہے؟۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ پولیس کو پھانسی دینے کی بجائے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بات کیا کریں۔