مکہ (جیوڈیسک) مسلمانوں کے انتہائی مقدس مقام مسجد الحرام میں ’خانہ کعبہ‘ کے سامنے ایک شخص نے پیر کو خود پر پیٹرول چھڑک پر آگ لگانے کی کوشش کی، جس پر اُسے گرفتار کر لیا گیا۔
مسجد کی پولیس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ اس حرکت سے یہ معمول ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص کی ’ذہنی صحت درست نہیں‘۔
پولیس کے مطابق جس شخص نے یہ حرکت کرنے کی کوشش کی، اُس کی عمر لگ بھگ 40 برس ہے۔ تاہم اس واقعہ کے بارے میں سرکاری طور پر مزید کچھ نہیں کہا گیا۔
اس واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کرتی رہی، جس میں مسجد میں موجود افراد اور سکیورٹی فورس کے اہلکار اُس شخص کو وہاں سے لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کے مصدقہ ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔