خانہ کعبہ پر نیا غلاف کل چڑھایا جائیگا

Khana Kaba Ghilaf

Khana Kaba Ghilaf

طائف (جیوڈیسک) خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار ہو گیا جو کل 3 اکتوبر کو بعد نماز فجر پرانا غلاف اتار کر چڑھایا جائیگا۔ غلاف کعبہ کی فیکٹری مکہ مکرمہ کے محلے ام الجود میں 1397ء سے قائم کی گئی۔

یہ فیکٹری جدید ترین مشینوں سے آراستہ ہے۔ فیکٹری کئی شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس میں ایک شعبہ غلاف کعبہ کی بیلٹ دوسرا سلائی تیسرا رنگائی چوتھا چھپائی پانچواں مشینی سلائی اور چھٹا دستی سلائی کیلئے مختص ہے۔