مکہ المکرمہ (جیوڈیسک) سعودی حکومت کی سرپرستی میں ماہر کاریگروں نے ایک سال کی محنت شاقہ کے بعد خانہ کعبہ کا نیا غلاف تیار کر لیا ہے جو 9 ذوالحج کو بیت اللہ کی زینت بنے گا۔
سعودی عرب کی حکومت کی خصوصی کاوش کے تحت ماہر کاریگروں کے دست ہنر سے تیارکردہ خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’’کسوہ‘‘ تیار کرلیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیا ہے، غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر جبکہ اس کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہے، رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10.78 میٹر، ملتزم کی جانب سے 12.25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10.29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12.74 میٹر ہے۔
غلاف کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہے،غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے،حسب روایات غلاف کعبہ کو یکم ذوالحج کو بیت اللہ کے کلید بردار کے سپرد کردیا گیا ہے جبکہ 9 ذو الحج کو یوم عرفہ کے روز اسے پرانے غلاف سے بدل دیا جائے گا۔