خانہ کعبہ کی چھت پر خصوصی کیمرہ نصب، پورا بیت اللہ نظر آئے گا

Khana Kaba

Khana Kaba

مکہ مکرمہ (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پر ایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف کا دیدار ممکن ہو گا۔

بیت اللہ کا طواف اورخانہ کعبہ کا دیدار مسلمانان عالم کی دلی تمنا ہوتی ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہرایک کی یہ خواہش پوری بھی ہو۔

حال ہی میں سعودی عرب کی حکومت نے خانہ کعبہ کی چھت پرایک خصوصی کیمرہ نصب کیا ہے جس کی مدد سے نہ صرف بیت اللہ بلکہ پورے حرم شریف نظر آئے گا بلکہ اس سے آپ مسجد الحرام اور توسیع حرم کے شاہ عبداللہ پروجیکٹ پر جاری کام بھی دیکھ سکیں گے۔

خصوصی کیمرے کے ذریعے خانہ کعبہ کے گردو پیش دن رات کام میں مشغول کرینیں اور معماروں کو کام میں مصروف دیکھا جا سکے گا۔