خانیوال کی خبریں 26/1/2017

Rashid Mahmood

Rashid Mahmood

خانیوال (راشد ملک سے) نجی ٹی وی کے کیمرہ مین روڈ حادثہ میں زخمی تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ راشد محمود گزشتہ روز کوریج کے بعد اپنے دفتر واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں نیو سبزی منڈی کے سامنے نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ بس کی ٹکر کے نتیجہ میں راشد محمود کی ٹانگ کی ٹوٹ گئی اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔خانیوال کے شہریوں اور صحافتی حلقوں ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خانیوال (راشد ملک سے) مقدمہ کی پیروی کیلئے آنے والے نوجوان کو 3 سگے بھائیوں سمیت پانچ ملزمان نے اغواء کر لیا، والدہ کا الزام، قتل کا خدشہ، بیوہ خاتون کی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ چک 64 پندرہ ایل کی رہائشی بیوہ خاتون رضیہ بی بی نے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس تھانہ سٹی خانیوال کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا ظفر عباس ولد سلطان انٹی کرپشن کے دفتر واقع ڈسٹرکٹ کورٹس میں درخواست کی پیروی کیلئے آیا کہ ملزمان 3 سگے بھائیوں مسرا علی ، عباس علی ،پرویز علی پسران امام بخش سمیت زاہد بشیر اور شاہد ملزمان نے راستے سے اغواء کرلیا ۔خاتون نے مبینہ طور پر الزام عائدکیا کہ ملزمان کی جانب سے خدشہ ہے کہ وہ میرے بیٹے کو قتل کردیں گے لہذا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور میرے بیٹے کو بازیاب کروایا جائے ۔ پولیس تھانہ سٹی خانیوال نے بیوہ خاتون کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے )خانیوال شہر میں موٹرسائیکل چور گروہ سرگرم ، متعد شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ،ڈی پی او خانیوال سے گروہ کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے صوبائی راہنما ٹکٹ ہولڈر پی پی 214 رانا محمد سلیم نے خانیوال شہر میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے خانیوال شہر میں موٹر سائیکل چوروں کا گروہ سرگرم ہے جو گھروں ، پارکوں ، ہوٹلوں اور ہسپتالوں سے چند منٹوں میں موٹرسائیکل چوری کرلیتے ہیں ۔ خانیوال کے متعدد شہری اپنی قیمتی موٹرسائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں ۔ رانامحمد سلیم خا ں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل چور گروہ کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائے تاکہ گروہ کو گرفتار کیا جائے اور شہری سکون کی سانس لے سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے ) چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا کے احکامات کی روشنی میں خانیوال شہر میں صفائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات ، بارش کے دوران بھی عملہ صفائی اپنی ذمہ داریوں سرانجام دیتا رہا، شہریوں کا چیئرمین بلدیہ کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق چیئرمین بلدیہ خانیوال مسعود مجید خان ڈاہا کی ہدایات کی روشنی میں عملہ صفائی شہر کی صورتحال اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے میں مصروف ہے ۔گزشتہ روز ہونے والی بارش اور شدید سردی کے باوجود عملہ صفائی شہر کے مختلف مقامات پر صفائی کرتا نظر آیا ۔ جبکہ دوسری جانب شہریوں ،سول سوسائٹی نیٹ ورک چوہدری تنویر خاور ،محمد اسلم میکن ،میاں سہیل الرحمن ، رانا لیاقت علی ،اکرم ہراج نے کہا ہے کہ مسعود مجید خان ڈاہا نے جس دن سے حلف اٹھایا ہے اس دن سے شہر کی صورتحال ہی بدل گئی ہے اور ان کے انقلابی اقدامات کی وجہ سے آج شہر کی سڑکیں صاف اور کشادہ ہیں ٹریفک جام کے مسائل حل ہونا ایک دیرینہ مسئلہ تھا جس کو چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے دنوں میں حل کردیا ۔شہریوں اور سول سوسائٹی نیٹ ورک نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل حمائیت کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Khanewal

Khanewal

خانیوال (راشد ملک سے )شیخوپورہ کی 15 سالہ لڑکی خانیوال پہنچ گئی ، عدالت نے دارلامان بھجوادیا تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ اڈا پل مسافر کے رہائشی شخص خاور کو 15 سالہ لڑکی ملی جو اپنا نام رخسانہ اور والد کا نام لطیف بتاتی ہے جس کے ورثاء کا کوئی پتہ نہ چلنے پر عدالت نے لڑکی کو دارالامان بھجوادیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے )حکومت پنجاب کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے دعوے کی حقیقی تصویر نواحی علاقہ ممدال کا بنیادی مرکز صحت یا بھوت بنگلہ میں تبدیل ہوگیا ،. بنیادی مرکز صحت کے جرنل وارڈ کی چھت فرش پر اور ٹیڑھے میڑھے پنکھے اور ٹوٹی پھوٹی کھڑکیاں اور دروازے ،گائنی روم، اسٹور، مریضوں کی انتظار گاہ اور ڈاکٹر کے کمروں کا برا حال ہے گورنمنٹ کہ جانب سے فراہم کی گئی ادویات کمرے کے فرش پر لاپرواہی سے پڑی ہیںاور بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر کے لیے بنائی گئی رہائش گاہ میں جنگلی جانوروں نے گڑھے بنا کر ڈیرے ڈال رکھے ہیںملازمین کی رہائش کے لیے بنائے گئے کواٹرز دروازوں سے محروم اور بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔بنیادی مرکز صحت میں جا بجا بڑھی خوردرو گھاس زہریلے سانپوں کا بسیرا بن گئی۔ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کی بنیاد سے بھی گھاس اگنے لگی بنیادی مرکز صحت چار دیواری سے بھی محروم ہے بنیادی مرکز صحت میں تعینات 24 کے قریب عملہ گھر بیٹھے لاکھوں روپے تنخوائیں وصول کرنے لگا بنیادی مرکز صحت پر نہ ادویات نہ عملہ علاقے کے مریض عطائیوں کے رحم کرم پرچھوڑدیا گیا ہے زچہ خواتین بھی ڈلیوری کے لئے عطائیوں کے کلینک پر جانے پر مجبورہیں تحصیل ہسپتال کبیروالہ اس علاقہ سے 25کلو میٹر دوری پر ہو نے کے سبب مریض دربدرٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال (راشد ملک سے) مقامی صحافی چوہدری محمد پرویز آفتاب کے خلاف ذاتی رنجش پر زراعت آفیسر کبیروالا رانا حبیب الرحمن نے من گھڑت استغاثہ دے کر تھانہ عبدالحکیم میں مقدمہ نمبر347/16 کروایا جس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج کبیروالا قمرالزمان بھٹی نے کی جس کی پیروی معروف قاندان سابق جنرل سیکرٹری بار کونسل کبیروالا مہر امتیاز احمد سسرانہ نے فاضل عدالت کو دلائل دیئے جس پر فاضل جج نے ضمانت قبل از گرفتاری کو کنفرم کر دیا۔

راشد ملک خانیوال
0306-5678287
25-01-2017