خانیوال(جیوڈیسک)خانیوال میں لڑکی کے اغوا کا بد لہ لینے کے لیے مخالف گروپ کے درجنوں افراد نے گن پوائنٹ پر سترہ سالہ لڑکی کو برہنہ کر کے گلیوں میں گھسیٹے رہے۔ علاقہ تھانہ کچا کھوہ میں سیال برادری کی لڑکی کے پٹھان برادری کے نوجوان کامران کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات تھے۔
لڑکی کے گھر سے غائب ہونے پر سیال برادری کے لوگ مشتعل ہو گئے اور درجنوں افراد نے خوش رنگ پٹھان کے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے کامران کی سترہ سالہ بہن شمیم کو نیم برہنہ حالت میں علاقے میں گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے شمیم بی بی کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک مغوی لڑکی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا جس پر پٹھان برادری کے لوگوں نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔