خانیوال: غیرت کے نام پر نوجوان کو اینٹوں کے بھٹے میں زندہ جلا دیا گیا

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) چھب کلاں کے نواحی علاقہ چک نمبر 75/15 کا رہائشی عبد الغفور اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا۔ جہاں پر اس کا اپنی براداری کے شبیر نامی شخص کے گھر آنا جانا تھا۔ جہاں پر مبینہ طور پر اس کے شبیر کی بیوی کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے۔

اسی غیرت میں آکر شبیر نے اپنی حقیقی بھائی کے ہمراہ اسے پہلے اغواء کیا اور کچھ روز بعد انہوں نے بڑی سفاکی کے ساتھ عبد الغفور کو جلتے ہوئے اینٹوں کے بھٹے میں پھنک دیا۔ جس سے اس کا جسم لمحوں میں پانی بن گیا اور اس کی لاش کا نام و نشان ہی مٹ گیا۔

مقتول کے ورثاء نے تھانہ چھب کلاں میں اس کے اچانک غائب ہونے پر اطلاع دی۔ جس پر تھانہ چھب کلاں پولیس نے شک پر دونوں بھائیوں کو حراست میں لیا تو انہوں نے عبد الغفور کو بھٹے میں ذندہ جلانے کا انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سب کچھ غیرت پر کیا ہے۔