خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال پولیس نے جہانیاں کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے بعد 3 افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیاہے۔
گرفتار ملزمان کی نشاہدہی پر ڈیرہ غازی خان کے ایک اسلحہ ڈیلر کی دوکان اور گھر پر چھاپہ مار کر بھی بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ آر ، پی، او ملتان امجد جاوید سلیمی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مختلف نوعیت کے 3 سو سے زائد مختلف اقسام کا آٹو میٹک اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ 4 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔
گرفتار ملزمان میں سے 2 کا تعلق لکی مروت سے ہے جو علاقہ غیر سے اسلحہ لا کر جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد میں فروخت کرتے تھے ۔ آر ، پی، او کے مطابق ملتان رینج میں سرچ آپریشن کر کے مختلف کالعدم تنظمیوں کے 76 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔