خانیوال (راشد ملک سے) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی واحد سیاسی نظریاتی جماعت ہے باقی تمام سیاسی جماعتوں کا دارومدار مفادات کے گرد ہے۔ملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اوریوتھ کاکوئی قائد 70سالا نہیں ہوسکتا۔بلاول بھٹوزرداری پاکستان اورنوجوانو ں کامستقبل ہیں۔وہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے ضلعی ورکرز میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپار ٹی نے عوام کے حقوق کیلے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔پیپلزپارٹی شہداء کی جماعت ہے اسے ختم کرنے والے خود کو ختم ہوگئے۔انہوںنے کہاکہ مستقبل پیپلزپارٹی کاہے ۔پیپلزپارٹی کے 30فیصد نظریاتی ووٹ کو اکٹھا اور واپس لارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا ،ایٹمی قوت بنایا ،محترمہ نے میزائل ٹیکنالوجی دی ہم نے بھٹو کے دئیے ہوئے آئین کو بحال کیا۔بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے ملک سے غربت کے خاتمے کا عمل شروع کیا۔انہوںنے کہاکہ روٹی ،کپڑا اورمکان کی آج زیادہ ضرورت ہے ۔پیپلزپارٹی نے کسانوں ،کا شتکارو ں کو بہتر روزگادیا اورمزدوروں ،محنت کشوں اورنکالے گئے سرکاری ملازمین کوبحال اورمستقل کیا۔انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوار ڈ کو مزید آگے بڑھاناہوگا۔اورضلعی سطح پر اس کے ثمرات کویقینی بنایاہوگا۔اپنا صوبہ ،اپنی اسمبلی بناکرہی اسے خطے کے عوام کے مسائل حل اور نا انصافیوںکو دورکیاجاسکتاہے۔انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بناکرہی اس خطے کی محرومیوں کو دورکیاجاسکتاہے۔انہوںنے کہا کہ عہدیداروں کو اوپر سے مسلط کرنے کی پالیسی بدل دی گئی ہے کارکنوں کی رائے اورمشاورت سے عہدیداروں کو آگے لائیں گے۔انہو ںنے کہاکہ کارکنان کی رائے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پہنچائے جائے گی۔تقریب سے سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمودنے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے سیاست سیکھنی ہے تو پیپلزپارٹی میں آئے سیاست نظریے،سوچ اورفہم کانام ہے ۔ہم لوگوں کو ناامید ی سے نکالنے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم پر کرپشن کے الزام عائد کرنے والوں کے اپنے نام پانامہ لیکس میں آئے ہیں پیپلزپارٹی کی خلاف منفی پروپگنڈاکرنے والے دیکھ لے آج ہم عوام میں سرخرو ہیں۔پیپلزپارٹی کے دور میں کسان خوشحال تھا جب سے(ن لیگ) اقتدا ر میں آئی ہے کسان بد حالی کاشکار ہیں 470ارب روپے جنوبی پنجاب کا بجٹ لاہور میں خرچ کیاجارہاہے۔پیپلزپارٹی وہ پھل دار درخت ہے جسے اپنے اورمخالف بھی کھاتے ہیں۔پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی حقیقی نمائندہ ہے۔تخت لاہور پر مسلط عوام کے حقیقی نمائندے نہیںاور نہ ہی مسلم لیگ(ن) کی قیادت عوامی ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ(ن) تکنیکی طریقے ،جعل سازی، مل ملا کر الیکشن جیتتی ہے۔جبکہ پیپلزپارٹی عوام کے ووٹو ں سے منتخب ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی سے اسمبلی کی نشستیں چھینی جاسکتی ہے لیکن پیپلز پارٹی سے بھٹو اور بی بی کی شہادت نہیں چھینی جاسکتی۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی قیادت میں خانیوال کو پیپلزپارٹی کاگڑھ بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ خانیوال واحد ضلع ہے یہاں کے سیاستدان کسی سیاسی جماعت میں ٹکتے ہی نہیں لیکن کارکنوں کی عظمت کوسلام جو دور میں ثا بت قدم رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کسانوں ،کاشتکاروں،محنت کشوں،مزدوروں ،خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی ترجمان ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر ممبرپنجاب بارکونسل جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم پیپلزپارٹی میں کوئی حادثاتی طورپر نہیںآئے پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اس کا کارکن ہونابھی بڑا اعزازہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے پارٹی میں دریاں بچھانے اورکرسیاں لگانے کا اعزاز حاصل ہے ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی قیادت تنظیم نوکے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی اس کو تسلیم وقبول کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر حیدر زمان قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کارکنو ں پرزوردیاکہ اپنی صفوں میں اتحاد پیداکرے الیکشن 2018میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پانامہ لیکس اور مودی کے یاروںکو بے نقاب کرکے اقتدار کے ایوانوں سے نکالیں گے۔کشمیر کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔سی پیک منصوبے کو بلاول بھٹو کی قیادت میں مکمل کرکے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو جب نکلے گا تو دھرتی کانپ اٹھے گی تخت لاہور بکھر جائیگا۔اب اے ٹی ایم گر وپ کا بلا اورپٹواری کلچر نہیں چلے گا۔اب بھٹو کا تیر چلے گا۔تقریب سے عمرا ن حیدر سنپال ،ملک قاسم رضا تھیم، شبیر مرزا،اعجاز خان،ہمایو خا ن،اقبال بابر،حکیم مختار،رانا عمردراز،رائو غفران شکیل،منظوراحمد ڈھیڑ،رضوان جاوید اوریگرنے بھی خطاب کیا اورتنظیم سازی کے حوا لے سے مختلف تجاویز پیش کی۔تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عبدالقادر شاہین نے سرانجام دئیے ۔جبکہ تقریب میں مخدوم مجتبیٰ گیلانی،محمود حیات خان ٹوچی، نوازش علی،خواجہ رضوان عالم،جاوید احمدصدیقی،احمر چیمہ،ملک شوکت اعوان اوردیگرمرکزی وصوبائی رہنمائوںنے شر کت کی۔تقریب میں ضلع بھر سے پیپلزپارٹی ،پی ایل ایف ،پی وائی او،پی ایس ایف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران جیئے بھٹو ،زندہ ہے بھٹو ،زندہ ہے بی بی ،تم کتنے بھٹو مارو گے ہر گھر سے بھٹو نکلے گا ،چاروں صوبوں کی زنجیر بے نظیر بے نظیر کے نعر ے گونجتے رہے۔پنڈال اور پنڈال کے راستوں کو پیپلزپارٹی کے جھنڈوں ،خیرمقدمی بینرز سے سجایاگیاتھا۔پولیس کی بھاری نفری اورسکیور ٹی کے سخت انتظامات تھے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی ورکرز کنونشن کی جھلکیاں راشد ملک سے ٭سید یوسف رضاگیلانی اوردیگرقائدین پورے 12بجے پنڈال میں داخل ہوے۔ ٭ضلع بھر کے ٹکٹ ہولڈرز نے تقریب گاہ کے مین گیٹ پر زبردست نعروں سے استقبال کیا۔ ٭سید یوسف رضاگیلانی اورمخدوم احمد محمودنے مثالی اورخوبصورت کنونشن کے انعقاد پر سابق ضلعی صدر جاویدہاشمی ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ٭اسٹیج پر سید یوسف رضاگیلانی اورمخدوم احمدمحمود باربار جاوید ہاشمی سے محو گفتگور ہے اوراسٹیج پر باربار ان کا نام اپنی تقاریر میں لیتے رہے۔ ٭کنونشن میں پی ایل ایف کے وکلاء کی بڑی تعدادیونیفار میں موجود تھی۔ ٭پی ایس ایف ،پی وائی او کے نوجوانوں کی بڑی تعداد انتہائی متحرک اورسکیورٹی کے فرائض سنبھالے ہوئے تھے۔ ٭یوسف رضاگیلانی نے دوران خطاب کہاکہ ملک کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے70سال کا قائد نہیں ہوسکتا۔ ٭یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اورنوجوانوں کامستقبل ہیں۔ ٭یوسف رضاگیلانی نے دوران خطاب سرائیکی کی مثال پیش کی کے پانی پلوں کے نیچے سے گزرتاہے۔٭پیپلزپارٹی کا 30فیصد ووٹ جمع کرنے نکلے ہیں م۔ ٭مخدوم احمدنے کہاکہ عمران خان نے سیاست سیکھنی ہے تو پیپلزپارٹی میں آئے۔ ٭مخدوم احمدمحمودنے کہاکہ پیپلزپارٹی سے اسمبلی کی نشستیں چھینی جاسکتی ہے لیکن بھٹوشہید اوربی بی کی شہادت کوئی نہیں چھین سکتا۔ ٭مخدوم احمدمحمودنے کہاکہ خانیوال واحد ضلع ہے جس کے سیاستدان کسی پارٹی میں ٹکتے ہی نہیں۔کارکنوں کی ثابت قدمی کو سلام کرتے ہیں ٭سابق ضلعی صدر جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے اس جماعت کا رکن ہونا بھی بڑا اعزازہے۔ ٭میں نے پارٹی میں دریاں بچھائی اورکرسیاں لگائی ہیں۔ ٭تقریب میں ضلع بھر سے پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خواتین کی نمائندگی بھی موجودتھی۔ ٭دوران تقریب کسی قسم کی کوئی بدمزگی کوئی سامنے نہیںآئی۔ ٭کھانے کا وسیع انتظام تھا اورتمام شرکاء نے انتہائی اطمنان کیساتھ کھاناکھایا۔ ٭سابق ضلعی صدر جاوید ہاشمی نے پروگرا م کے اختتام پر قائدین کو موٹروے پر سی اوف کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خانیوال (راشد ملک سے) عقیدہ ختم نبوت ایمان کی روح ،تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان لازم و ملزوم ہیں ، منکرین ختم نبوت ملک و ملت کے غدار ہیں جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظر یاتی سرحدو ں کا دفاع بھ ضروری ہے ، تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے قومی ہیروز ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث مولانا عبدالکریم نعمانی ،خانقاہ مالکیہ کے سجادہ نشین مولانا خواجہ عبدالماجد صدیقی نقشبندی ،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل مفتی خالد محمود ازھر ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے صوبائی ناظم تعلیمات ڈاکٹر مسعود ازہر ، جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ ، مسلم لیگ (ن) کے راہنما سردار مظفر محمود خان سیال ،،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالستار گورمانی ، جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر مولانا عبدالرحمن جامی ، جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی راہنما مولانا اکرام القادری ، مولانا محمد حاتم ، مفتی سمیع اللہ معاویہ و دیگر علما ء و مقررین نے جمعیت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب میں تحفظ ختم نبوت و دفاع پاکستان سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ 6 ستمبر 1965 پاکستان کے دفاع کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان آرمی کے شیر دل جوانوں نے جرات و ہمت کی نئی داستانیں رقم کیں شاہین صفت غیور جوانوں نے بھارتی ٹینکو ں کے سامنے لیٹ کر شہادتیں پیش کیں اور پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ کیا اور بھارتی سورمائوں کو عبرتناک شکست دی ۔ جبکہ پون صدی کے طویل صبر آزما جدوجہد اور بے مثال قربانیوں کے نتیجہ میں پاکستان کی پارلیمنٹ نے منفقہ طور پر 7 ستمبر 1974 کے دن نظر یاتی سرحدوں کو محفوظ کرنے کیلئے منکرین ختم نبوت کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا یہ محض اتفاق نہیں بلکہ تکوینی فیصلہ ہے ۔ ختم نبوت کے دفاع کیلئے کام کرنے والا ہر فرد اور ہر ادارہ قابل احترام ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ منکرین ختم نبوت ملک و ملت کے غدار اور وطن دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں پاکستان میں بد امنی،دہشتگرد ی اور قتل غارت کے ذمہ دار قادیانی ہیں اعلیٰ عہدوں پر موجود اور بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانوں میں براجمان قادیانیوں کو بر طرف کیا جائے اور ہر قادیانی پر گہری نظر رکھی جائے ۔ دفاع وطن اور تحفظ ناموس رسالت کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سرکاری سطح پر قومی ہیرو قرار دیاجائے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں میں تمام کلاسز میں عقیدہ ختم نبوت کا مفصل تذکرہ شامل نصاب کیا جائے ۔چناب نگر کی اراضی قادیانی رائل فیملی سے واپس لے کر چناب نگر کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں ۔سمینار سے مولانا شوکت علی فیض ، مولانا طاہر شہزاد ،مولانا فضل اللہ ، مفتی محمد زاہد ،قاری جمیل حصاروی ،مولانا معاویہ مہدی ،مولانا اقبال ساجد نے بھی خطاب کیا۔