خانیوال (نوید اشرف کمبوہ) گورنمنٹ کالج آف کامرس خانیوال میں روڈ سیفٹی پروگرام منعقد ہوا ۔پروگرام کا آغاز کلام پاک سے ہو ا ۔نقابت کے فرائض پروفیسر اعظم حسین نے سرانجام دئیے ۔صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد عاقب احمد نے کی۔ اجلاس میں تمام اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹاف آفیسر محمد محسن بھٹی اور رانا مبشر نے کہا کہ اپنی جان کی حفاظت اولین فرض ہے ملٹی میڈیا کے ذریعے مختلف اشاروں کی مدد سے ٹریفک کے اصولوں پر روشنی ڈالی ٹریفک کے اصولوں پر عمل کر کے ہی ہم اپنی جان کی حفاظت کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلباء اپنے اساتذہ کی نقل کرتے ہیں اگر استاد ٹریفک اصولوں کی پابندی کررہا ہو گا تو لازما طالب علم بھی استادکی نقل کرتے ہوئے ٹریفک اصولوں کی پابندی کریں گاسالانہ پندرہ ہزار اموات روڈ ایکسیڈنٹ سے ہوتی ہیں۔ایس ایس پی ٹریفک ملتان جناب غلام جعفر صاحب نے کہا کہ ٹریفک کے یہ پروگرام اس لئے اہم ہیں کہ انسان بہت اہم ہے ۔جان بوجھ کر کسی کو سڑک پرٹکر مارکے مار دینا غیر انسانی فعل ہے۔ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اورایک انسان کو بچانا گویا پوری انسانیت کو بچانا ہے۔آخر میں کالج کے پرنسل پروفیسر محمد عاقب احمد نے مہمانان گرامی کا شکریہ اداکیا۔