خانیوال میں خودکش دھماکا، حساس ادارے کے 3 اہلکار زخمی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال میں ناکے پر گاڑی روکنے پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حساس ادارے کے تین اہلکار زخمی۔ مقابلے کے بعد دو حملہ آور زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

حساس ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ دہشت گرد شہر میں داخل ہو کر دہشت گردی کی واردات کرنا چاہتے ہیں۔ اس اطلاع پر حساس اداروں نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھا دی۔ اسی دوران ایک کار میں تین دہشت گردوں نے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا۔

شہر کے نواحی علاقے چھب کلاں پل پر دہشت گردوں اور حساس ادارے کے اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کارروائی میں حساس ادارے کے ایک میجر سیمت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

حساس ادارے کے اہلکاروں کو ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے زریعے ملتان کے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمی دہشت گردوں کو وہاڑی کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔