خانیوال کی خبریں 28/1/2017

Motorway

Motorway

خانیوال (راشد ملک سے) ٹریفک شعور اجاگر بارے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ڈے منایا گیا، نوجوان نسل کو معذوری سے بچانے کیلئے اور عوام میں حادثات کی کمی کیلئے ٹریفک شعور آگاہی مہم جاری رہے گی، ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے انچارج رائو احسن رشید کی جانب سے شعور آگاہی مہم کے تحت پروگرام ،لیکچرز اور سمینارز کا سلسلہ جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر ٹریفک پولیس شیخ حفیظ الرحمن نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو معذور ی سے بچانے کیلئے اور عوام میں حادثات کی کمی کیلئے ٹریفک شعور آگاہی مہم جاری رہے گی اس سلسلہ میں ٹریفک واکس، ٹریننگ ڈے ، پبلک ایڈریس سسٹم کے تحت شعور اجاگر کیا جارہا ہے ۔ نوجوان نسل کو معذوری سے بچانے کیلئے اور حادثات میں کمی لانے کیلئے عوام کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہوگا ۔ون ویلنگ جان لیوا ہے تیز رفتار سے زندگیوں کا خاتمہ ہوتا ہے اوورلوڈنگ سے حادثات جنم لیتے ہیں ۔دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور کھلی آنکھوں سے ڈرائیونگ کریں دوسروں کو راستہ دیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے زیرو ایکسڈنٹ ویژن کے تحت تمام سکولوں اور کالجوں میں زیرو بریڈ شروع ہے جس میں ٹریفک کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ قبل ازیں انچارج ٹریفک ایجوکیشن رائو احسن رشید اور انسپکٹر شیخ حفیظ الرحمن نے خانیوال شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں اور ڈرائیوران سے خطاب کیا اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی اور پمفلٹس تقسیم کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Khanewal

Khanewal

خانیوال (راشد ملک سے )نیشنل ہائیویز اینڈ موٹر وے پولیس خانیوال بیٹ نمبر18 میں ایس ایس پی ٹریفک چوہدری غلام جعفر کی ہدایات کی روشنی میں خراب موسمی حالات ، بارش ، دھند اور آندھی وغیرہ کی صورت میں سفر کرنے والے مسافروں اور ڈرائیورز کی راہنمائی کیلئے راجپوتت ٹریولرز خانیوال میں بریفنگ سیشن منعقد کیا گیا ۔جس میں مسافروں اور ڈرائیورز کو خراب موسمی حالات ، بارش ،دھند اور آندھی وغیرہ کے دوران سفر کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ۔ بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی موٹروے عالم شیر وٹو ، ایڈمن آفیسر انسپکٹر قمر شہزاد بھٹی ، آپریشنل آفیسر رانا اسحاق ،انسپکٹر رانا مبشر حسن و دیگر نے خراب موسمی حالات میں رفتار کم رکھنے ، لائٹس آن رکھنے ، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کی ہدایات کیں ۔ایڈمن آفیسر انسپکٹر قمر شہزاد بھٹی SPO نے مزید بتایا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موٹروے پولیس کی چوبیس گھنٹے فری ہیلپ لائن130 پر کال کریں تاکہ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات میں موٹر وے پولیس آپ کا احسن طریقہ سے ساتھ دے سکے ۔اس موقع پر مسافروں اور ڈرائیوران نے نیشنل ہائیویز اینڈ موٹروے پولیس کے اس آگاہی سیشن کو سراہا اور موٹروے پولیس کے قوانین پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کروائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )کلاس پنجم اور ہشتم کی ڈیٹ شیٹ پر نظرثانی اور طلبا و طالبات کے امتحانی سنٹرعلیحدہ علیحدہ مقرر کیئے جائیں جمعہ کے روز پیپرز کی چھٹی کی جائے ان خیالات کااظہار جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کلاس ہشتم کے طلبا و طالبات عموماً بالغ یا قریب البلوغ ہوتے ہیں انکے امتحانی سنٹر اکٹھے مقرر کیئے جانے کی وجہ سے والدین میں بے چینی اور معاشرے میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں اس لیئے طلبہ و طالبات کے امتحانی مراکز الگ الگ مقرر کیئے جائیں اس کے ساتھ ساتھ کلاس پنجم کا آخری پیپرمورخہ دس فروری بروز جمعہ دن گیارہ بجے تا سہ پہر ساڑھے تین بجے ہے جسمیں نماز جمعہ کیلئے اگرچہ پینتالیس منٹ کا وقفہ دیا گیا مگر اس وقفے کے دوران امتحانی عملہ کیلئے نماز جمعہ کی ادائیگی تقریباً ناممکن ہے اسی طرح کلاس ہشتم کا ریاضی کا پیپر مورخہ ستری فروری بروز جمعہ صبح دس بجے تا پونے دو بجے ہے اس دوران لاکھوں طلبا اور ہزاروں اساتذہ نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہیں گے اس لیے سیکرٹری تعلیم اور دیگر متعلقہ حضرات اس معاملے پر فوری توجہ دیں اور جمعہ کے روز پیپرز کا ناغہ یا پھر نماز جمعہ سے قبل یا بعد پیپرز کا شیڈول مقرر کریں اور اس قومی مسئلہ کو فی الفور حل کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Khanewal

Khanewal

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )ڈسٹرکٹ جیل کی چھت پر کام کرنے والے دو مزدور چھت سے گر کر زخمی ، ریسکیونے ہسپتال منتقل کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چک نمبر168 د س آر کے رہائشی دو مزدور آصف اور ماجد جیل کی چھت پر کام کررہے تھے کہ دونوں چھت سے گر کر زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )گھریلونا چاقی پر 18 سالہ لڑکی کی خود کشی کی کوشش تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ کبیروالا نواں شہر کی رہائشی 18 سالہ سعدیہ بی بی نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی گولیا ں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی اہل خانہ کو بروقت علم ہونے پر لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور لڑکی جان بچالی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Khanewal

Khanewal

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے ) پولیس اور حساس اداروں کا مشترکی سرچ آپریشن ، اشتہاری ملزم سمیت مشتبہ افراد گرفتاربھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ۔ترجمان پولیس خانیوال کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے خانیوال کے نواحی علاقہ حویلی موضع اسلام ہراج میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے درجنوں افراد کو چیک کیا گیا ۔جبکہ اس دوران پولیس اور حساس اداروں نے ایک مجرم اشتہاری اور 6 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ۔ جبکہ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )یونین کونسل نمبر43 دیوار سے محروم ، دفترمیں پڑی قیمتی لکڑی ضائع ہونے لگی ، سیکرٹری یونین کونسل غائب عوام پریشان تفصیل کے مطابق یونین کونسل نمبر43 مونگا نوالہ عرصہ دراز سے دیوار سے محروم ہے جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ جبکہ دفتری میں موجود ہزاروں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی بھی ضائع ہونے لگی ۔سیکرٹری یونین کونسل نمبر43 خضر حیات دفتر کھول کر گھنٹوں دفتر سے غائب رہتا ہے جب پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ دفتری کام کے سلسلہ میں باہر گیا ہوا ہوں ۔ یونین کونسل کے دفتر کی حالت زار اور قیمتی لکڑی کے حوالے سے جب موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھاکہ ہم نے متعدد بار متعلقہ حکام کو لکھا ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا اور ہماری کوئی بات نہیں سنی جاتی ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال زید بن مقصود سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Trafic Khanewal

Trafic Khanewal

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس خانیوال میں ” عوامی رسائی مہم ” کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خانیوال سلمان خالد کے لئے بریفنگ کا اہتمام کیا گیا .ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال چوہدری مجیب ربّانی نے بتایا کہ عوامی رسائی مہم کے سلسلہ میں محکمہ کے شوشل میل موبلائزرز کمیونٹی میٹنگز کا انعقاد کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلع خانیوال کی 50یونین کونسلز میں نکاح خواںخطیب نکاح رجسٹرار سے آگاہی میٹنگز منعقد کر رہے ہیں LHW/LHSکے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جا رہا ہے. جبکہ سکول کی سطح پر ”تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے اثرات ”کے عنوان سے تقریری ,پوسٹر سازی اور کوئز مقابلہ جات منعقد کئے جا رہے ہیں. نئے منتخب ہونے والے یونین کونسلرز ,چیئر مینز اور نمائندگان کے ساتھ بھی سوشل میل موبلائزرز سیشن کا انعقاد کر رہے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )خانیوال پاکستان مسلم لیگ ن گروپ خانیوال کے رہنما رانا خالد علی تاج نے کہا ہے کہ کرپشن میں کمی اور شفافیت موجودہ حکومت کا ہی کارنامہ ہے مسلم لیگی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں آئینہ نظر آجانا چاہیے اس بات کو غیر بھی تسلیم کررہے ہیں لیکن اپنے غیروں کے ایجنڈے پر ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں پاکستان کو آگے بڑھا نے کے لئے انا سے باہر نکلنا ہوگا اس انا کی وجہ سے ہم نے ملک کا بہت نقصان کیا ہے وطن عزیز اب اس کا متحمل نہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہمیں تمام اختلافات بالا طاق رکھتے ہوئے وطن عزیز کی خوشحالی اوراستحام کے لئے کام کرنا ہوگا پاکستان کو عظیم فلاحی ریاست بنائیں گے عوام کو صحت اور تعلیم کی سنت سہولتوں کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک مبارک علی نے کہاکہ قوم کو گمراہ کرنے کے لئے شریف ٹولہ الیکشن کمیشن کا سہارا لے رہا ہے اور مریم نواز کے وکیل نے واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ مریم نواز نے فیئر فلیٹس کی مالک نہیں اور خود مختار ہیں جب کہ آئی سی آئی جے کہہ رہا ہے کہ مریم نواز ہی فلیٹس اور نیسکول کی اصل مالک ہیں اگر پاناما میں ان کا ذکر نہ آتا تو وہ جائیداد تسلیم ہی نہ کرتیں کیس میں شریف خاندان کے رشتہ داروں سے سوال پوچھے جاسکتے ہیں اور ان سے انکوائری ہوسکتی جس سے یہ بات سامنے آسکتی ہے کہ یہ پیسہ یا تو نواز شریف کا ہے جس نے اپنے بچوں کودیا ہے لیکن اب مکرر ہے ہیں ادااگر یہ نواز شریف کا نہیں تو پھر یہ پیسہ ان کے بچوں کا ہے جس سے ان کے نام پر جائیدادیں بنی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Khanewal

Khanewal

خانیوال ( رپورٹ : راشد ملک سے )ڈپٹی کمشنر زید بن مقصود نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں کسان پیکج کے ثمرات عام کاشتکار تک پہنچانے کیلئے کھادوں اور زرعی مداخل کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔یہ بات انہوں نے ضلعی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈائریکٹر زراعت ملتان رانا احمد منیر ‘ڈی ڈی زراعت خانیوال رانا مقصود احمد سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے تحت کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی کے کام کی رفتار کو مزید تیز تر کیا جائے ۔انہوں نے بنکوں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی بارے کوئی شکایت موصول نہیں ہونی چائیے بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا اجلاس میں زرعی ادویات ‘کھادوں کی دستیابی اور کوالٹی کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی گئی اور بتایا گیا کہ زرعی ادویات کے 277نمونہ جات حاصل کرکے برائے تجزیہ لیبارٹری کو بھجوائے گئے 5نتائج غیر معیاری اور ان فٹ قرار پائے جنکی متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروائی گئی محکمہ زراعت کے افسران نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں کسانوں اور زمینداروں کو کنٹرول ریٹ سے بھی کم نرخوں پر تمام کھادیں دستیاب ہیں ۔انہو ںنے ہائوس کو منصوبہ جات برائے فروغ کاشت سبزیات ‘فروغ دالیں ‘کچن گارڈننگ’سوائل سیمپلنگ ار پھل کی مکھی کے حیاتیاتی کنٹرول بارے آگاہ کیا ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں ضلعی سب کمیٹی برائے ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فریحہ تحسین نے کی جس میں ڈائریکٹر زراعت ملتان رانااحمد منیر ‘ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد سمیت محکمہ زراعت کے افسران نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کسان پیکج کے حوالہ سے کاشتکاروں اور زمینداروں کو دئیے جانی والے پیکجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔صدر اجلا س نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ضلع خانیوال میں وزیر اعلیٰ پنجاب کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں اور زمینداروں کی بہتری کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقت کر دیں۔

راشد ملک خانیوال
0306-5678287
27-01-2017