ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) خانپور ترناوہ مارکیٹ میں تجاوزات مافیا کے خلاف ہیوی مشینری کے ہمراہ انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن ،سینکڑوں دکانیں اور کھوکھے مسمار، محکمہ آب پاشی ، ڈسٹرکٹ کونسل ،سی اینڈ ڈبلیو ، اور این ایچ اے کی کئی کنال سرکاری اراضی تجاوزات مافیا سے واگزار کر الی گئی۔
آپریشن کے دوران بھتہ مافیا بھی بے نقاب،کار سرکار میں مداخلت پر متعدد کانداروں کے خلاف مقدمہ درج ،سرکاری اراضی پر نصب پختہ کھوکھوں سے کرائے کے نام پرماہانہ ہزاروں روپے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف،پولیس نے بھتی مافیا کی فہرست بھی مرتب کرلی،دی سی او کی جانب سے بھتہ خوری میں ملوث افراد کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی ہدائت۔
تفصیلات کے مطابق سر کاری محکمہ جات کی کروڑوں رو پے کی زمین و اگزار تجا وزات ما فیا کا آپر یشن کے خلاف احتجاج مظا ہر ین پو لیس کا لاٹھی چا ر ج چار مظا ہر ین گر فتار گر ینڈ آپر یشن اسٹنٹ کمشنر ہری پور ارشاد خان کی نگرا نی میں ہوا آپریشن کے دوران۔ این ایچ اے ، ڈسٹرک کو نسل،ٹی ایم اے،ایر گیشن اور دیگر محکمہ جات،تحصیل دار،گرد اور پٹو اری بھی مو قع پر مو جود تھے۔
امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لیے ایس ایچ او تھا نہ خا نپو رخان افسر خان بھا ری نفری کے ہمراہ مو قع پر مو جود رہے اور ہجوم کو قا بو کر تے رہے تجا وزات ما فیا کے خلاف کئی گھنٹے جا ری رہنے والا آپر یشن ہیوی بھا ری مشینری کے ساتھ کئی گھنٹے جارہاوا پس عوامی حلقوں کاتجاوزات مافیا کے خلاف جرات مدانہ آپریشن پر اسٹنٹ کمشنر ارشاد خان کو خراج تحسین تفصیلات کے مطا بق خا نپو ر تر ناوہ ما رکیٹ میں گز شتہ چا لیس سا لوں سے مختلف سر کاری محکمہ جات کی زمین پر قبضہ کر کے پختہ تجا وزات کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر کھو کھے قا ئم کر رکھے تھے۔
جبکہ ڈسٹر ک کو نسل کا قد یمی را ستہ بند ہو کر رہ گیا تھاجہاں سے خو اتین کا گز رنا مشکل ہو گیا تھا ڈی سی ہری پور تسلیم خان نے تجا وزات ما فیا کے خلاف نو ٹس لیتے ہو ئے اسٹنٹ کمشنر ہری پور ارشاد خان سمیت تمام محکمہ جات کے افسران کو طلب کر کے با ہمی مشا ورت کے بعد تجا وزات ما فیا کے خلاف تیس مئی کو گر ینڈ آپر یشن کی منظوری دیتے ہو ئے سر کاری زمین پر قا بض افراد کو تیس مئی سے پہلے سر کاری زمین خا لی کر نے کے نوٹس جا ری کر نے کے ا حکا مات جا ری کئے۔
گرینڈ آپریشن سے پہلے محکمہ ایر گیشن کی بڑی نہر کے ساتھ قا ئم غیر قا نو نی کھو کھوںکے مالکان نے رضا کارانہ طور پر اپنے کھو کھوںکوازخود ختم کردیا تھا ۔ جبکہ چھو ٹی نہر پر پختہ تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ذر یعے مسمار کیا گیا ڈسٹرکٹ کونسل کے را ستہ میں قا ئم کھو کھوں کے مالکان نے کھو کھے خا لی کر نے سے انکار کر دیا اور آپر یشن کے خلاف احتجا جی مظا ہرہ کر تے ہو ئے صو بائی حکو مت کے خلاف نعرہ بازی کی بار بار کی وارننگ کے بعد جب مظاہرین باز نہیں آئے تو پو لیس نے مظا ہر ین پر لا ٹھی چارج کر تے ہو ئے مظا ہرین کے چار لیڈروں گو ہر علی ،صغیر،نصیر اور دانش کو کار سرکار میں مداخلت اور مزا حمت کر نے کے جرم میں گر فتار کر کے تجاوزات ما فیا کے خلاف گر ینڈ آپر یشن مکمل کر لیا۔
آپر یشن کے مو قع پر مختلف محکمہ جات قانون نافذ کرنے والے ادروں کے ذمہ داران ، سیکورٹی ایجنسیز کے اہلکار تجا وزات مافیا کے خلاف گر ینڈ آپر یشن کے مو قع پرموجد تھے،ادہر آپریشن کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، تھا نہ خا نپور کے ایس ایچ او خا ن افسر خان بھی بھا ری نفری کے ساتھ امن امان کنٹرول کرنے کے لئے متحرک نظر آرہے تھے،تجاوزات مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن پر عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
Peoples Present During Pperation
Police Lathi Charge
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038