خاران، سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، ایک لیویز اہلکار جاں بحق

Balochistan

Balochistan

خاران (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع خاران میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاورں اور نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس ایچ او خاران محمد یوسف نے جیونیوز کو بتایا کہ گزشتہ رات پولیس اور لیویز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے وسط میں واقع گزئی روڑ پر ایک مکان میں چھاپہ مارا اس دوران مکان سے مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔

اس کے بعد سے دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا، فائرنگ کے تبادلہ میں عمر شاہ نامی لیویز کا ایک اہلکار جاں ہوگیا، پولیس اور لیویز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔