آج مورخہ 11/05/2015 کو کھاریاں بار ایسوسی ایشن میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا

Kharian

Kharian

کھاریاں ( عمر فاروق اعوان) اجلاس میں مقامی ریونیوافسران اور عملے کی قابل مذمت غیر حاضری، شاہانہ ناروارویوںاور حکومت پنجاب کے احسن اقدامات کو اپنے لالچ اور ذاتی حرص کی خاطر سپوتار کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ تحصیلدار متعلقہ، ریونیوافسران اور عملہ کے لوگ اپنے دفاتر سے ہمہ وقت مسلسل غیر حاضر رہے ہیں اور کبھی موجودگی کے باوجود عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے بجائے بدنیتی سے اضافہ کرتے رہے ہیں۔

بار ایسوسی ایشن کھاریاں نے ریونیو محکمہ کے تحصیدار ، نائب تحصیدار اور ریونیو عملہ کی شدید مزمت کرتے ہوئے ان کے دفاتر کی متفقہ فیصلہ کے پیش نظرتالا بندی کر دی ہے، آئندہ یہ تمام امور جناب DCO صاحب گجرات ان مسائل کے مکمل حل اور یقین دہانی کے حتمی فیصلہ تک احتجاج جاری رھیں گے، اور آج کھاریاں بار ایسوسی ایشن میں مکمل ہڑتال کرے گی۔