کھاریاں (جی پی آئی) کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں چوہدر ی شکیل برسہ ، مسعود احمد چوہان کی کمپین شروع کردی ہے اور انہیں کامیاب کروائیں گے ان خیالات اظہار راہنماPTIکھاریاں ملک بلال عمرنے کیا انہوں نے کہا کہ اپنی پور ی برادری سمیت PTIکے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیںگے PTIکے امیدوار اپنے علاقہ کی جانی پہچانی شخصیت ہے ان کا ماضی بے داغ اور شفاف قیادت کے حامل ہیں ان کی مکمل سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)کنٹونمنٹ بورڈ کھاریاں کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کریگی ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر خالد محمود بے داغ ماضی رکھنے والے شخص ہیں میں ڈاکٹر خالد کو عرصہ35سال سے جانتا ہوں وہ قابل تحسین شخصیت کے حامل ہیں انہوں کی سماجی خدمات تاریخ میں رقم ہیں ان خیالات کااظہار(ر)پرنسپل APSکرنل یونس نے کیا انہوں نے کہا کہ 25 اپریل کا سورج کھاریاں کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میںڈاکٹر خالد محمودکی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ہم انکی الیکشن مہم بھرپور طریقہ سے چلا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)صوبیدار(ر) فیاض احمد کے ڈیرے گلیانہ روڈ پر کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے PTIکے امیدواروارڈ نمبر1چوہدری شکیل برسہ اور وارڈ نمبر2مسعود احمد کی حمایت میں ایک اکٹھ ہوا۔جس میںPTIکے عہدیداران اور کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور چوہدری شکیل احمد برسہ کی حمایت کا اعلان کیا گیا نمایاں طور پر چوہدری ناصر احمد چھپر،تاشفین صفدر،چوہدری شاہد محمود،راجہ نعیم نواز،چوہدری مختار ڈھل،یونس چوہان،خرم شہزاد،سلیم نازی،ملک اسد ایڈووکیٹ،ملک بلال عمر،چوہدری اظہر منظور ایڈووکیٹ،ہارون بھٹی،میجر زبیر،ملک نور خاں،ملک لیاقت اعوان،ملک طاہر،ملک ظفراعوان،ملک جرار حسین،محمدشریف،ملک امجد،صوبیدار اقبال،اصغر ٹوپہ،چوہدری نصیر،چوہدری مہندی،چوہدری طاہرسلیم،چوہدری فرحان محبوب،انور خان،چوہدری عمر منظور،کاشف علی،ملک عظمت،حمزہ شفیق ،چوہدری فرحان احمد،شاہد جمیل عرف نونی،نعیم حیدر اور دیگر نے شرکت کی اوراپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)راہنماPTIحلقہPP115چوہدری ناصر احمد چھپر نے کہا کہ ایم کیو ایم والے تصادم کی راہ اختیار کر رہے ہیں جو کہ انتہائی غیر جمہوری اقدام ہے ایم کیو ایم کراچی میں پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،ایم کیو ایم کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں،دہشت کی سیاست کرنے والی جماعت ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے ، انہوں نے کہاکہ کراچی میںدہشت کی سیاست کرنے والی پارٹی ایم کیو ایم کو آج تک کسی میں چیلنج کرنے کی ہمت نہ تھی عمران خان اس ملک کے واحد نڈر اور جرات مند سیاست دان ہیں عمران خان کراچی کے عوام کے لئے نجات دہندہ ثابت ہو نگے پاکستان تحریک انصاف کراچی میںانتہائی مضبوط ہے اور ایم کیو ایم کو اپنی شکست واضع نظر آرہی ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کراچی کے عوام کے خوف کو ختم کرتے ہوئے کراچی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔