کھاریاں: کھاریاں شہر کے مختلف بازاروں اور محلہ جات میں بجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاریں جن پرواپڈا کے اہلکاروں نے ٹیپ بھی نہیں لگائے جس سے جانی نقصان کا خدشہ پید ا ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کھاریاں شہر کے مختلف بازاروں اور محلہ جات میں بجلی کی لٹکتے ننگی تاریں واپڈا کے اہلکاراں نے جگہ جگہ جوڑوں پر ٹیپ بھی تاروں پر نہیں لگائے جس سے بڑے جانی نقصان کا خدشہ ہے، بجلی تار اور گلیوں میں سے آہنی چیزیں لے جاتے ہوئے کئی لوگوں کو بجلی شارٹ سے نقصانات پہنچے ہیں۔
اہل علاقہ نے ایس ڈی او واپڈا کو ان بجلی کی خطرناک تاروں کی تبدیلی کیلئے درخواستیں دیں مگر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ان بجلی کی تاروں کو جلد تبدیل نہ کیا گیا تو کسی بھی جانی نقصان کے ذمہ دار واپڈا کے احکام ہوں گے۔
علاقہ کے عوام نے ایکسیئن واپڈا کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا مسئلہ حل کیا جائے اور ناقص تاروں کو اتار کر وہاں فور کور تاریں ڈالی جائیں۔