کھاریاں شہر کے لئے دیئے گئے 13 کروڑ کے فنڈز مرحلہ وار لگائے جا رہے ہیں

Kharian

Kharian

کھاریاں : ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ حلقہ پی پی 115 نے کہا ہے کہ کھاریاں شہر کے لئے دیئے گئے 13 کروڑ کے فنڈز مرحلہ وار لگائے جا رہے ہیں جس کے لئے آئندہ چند دنوں میں ایک بہت بڑا نقشہ بنا کر نمایاں جگہوں پر آویزاں کیا جائے گا جو کہ 13کروڑ کے فنڈز کی مکمل تفصیلات پر مبنی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کھاریاں شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے دشمن طرح طرح کے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈے کر رہے ہیں اور شہریوں کو ورغلانے میں مصروف ہیں کیونکہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اُن کو وقت سے پہلے ہی اپنی حیثیت کا اندازہ ہوگیا ہے عوام میں شعور بیدار ہو چکا ہے۔

وہ اس طرح کے کسی بھی پروپیگنڈے اور سازش کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور اپنی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں کو ہی ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے گذشتہ جنرل الیکشن میں حلقہ کے عوام نے ڈیرہ کوٹلہ پر جو اعتماد کیا تھا اُس پر ہم سب بھائی پورا اترنے کی عملی کوششیں کر رہے ہیں انشاء اللہ آنے والے سالوں میں حلقہ این اے107اور پی پی115 ترقیافتہ حلقوں کی صف میں کھڑے ہوں گے۔