کھاریاں کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹر سائنسز پر والدین بھرپور اعتماد کرتے ہین : ناصر محمود راجہ
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
کھاریاں : کھاریاں کالج آف کامرس اینڈ کمپیوٹر سائنسز پر والدین کا اعتماد ادارہ کی ترقی وترویج کیلئے کسی سرمائے سے کم نہیں والدین کا اعتماد ہی ادارہ کی کامیابی کی اصل پہچان ہے ہم اپنے ادارے کے اعزازات کو برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار ادارہ ہذا کے ایم ڈی پروفیسر ناصر محمود راجہ نے گذشتہ روز کھاریاں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں بیرون ملک راہ کر بھی اپنے علاقہ کے طلبہ وطالبات کی جدید تعلیم کیلئے کوشاں رہتا ہوں تا کہ ہمارے علاقہ بچے اور بچیاں اپنے شہر میں جدید اور معیاری تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کریں اور اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارے میں والدین کے بھر پوراعتماد کی وجہ سے اتنے داخلے ہورہے ہیں ہمیں اپنے بوائز اور گرلز کیمپسز میں ایک ایک مزید بلاک تعمیر کرنا پڑا ہے۔ایم ڈی نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی بہترین نتائج دینے پر چیئرمین پروفیسر انصر محمود راجہ ،پرنسپل سید اسد عباس کاظمی اور جملہ سٹاف کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔