کھاریاں کی خبریں 9/12/2014

Kharian

Kharian

کھاریاں (تنویرنقوی)فیصل آباد میںPTIکارکنوں کی ہلاکت اور تشدد ظلم وبربریت کی بدترین مثال ہے حکمرانوں نے اپنے غنڈوں کے ذریعے پر امن کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس گردی کی انتہاکی گئی تشدد اور فائزنگ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بن رہی جو کہ قابل شرم اور قابل مذمت ہے خون کا احساب حکمرانوں کا دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار راہنماحلقہPP115چوہدری ناصراحمد چھپر اور راہنماPP114راجہ نعیم نواز نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمPTIکے کارکنوں پر فیصل آباد تشدد کی بھرپو رمزمت کرتے ہیںاور خون کا احساب ان ظالموںسے لیکر ہی دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (تنویرنقوی)جان بوجھ کر ملکی حالات خراب کیے جارہے ہیں پرامن احتجاج توسب کا حق ہے مگر تشدد اور جلائو گھیرائوں کی کسی کو اجازت نہیں ہے فیصل آباد کا وقوعہ قابل افسوس ہے حکومت ملوث افراد کو قرار واقعی سزادے گی ان خیالات کا اظہارMNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام ہر ایک کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور حکومت اپنے فرائض سے غافل بھی نہیں قانون سب کے لئے قانون پر عمل درآمدہر حال میں کروایاجائیگاPTIتشدد کا راستہ اختیار نہ کرے2کارکنوں کی ہلاکت قابل افسوس ہے ملک اب اسطرح کی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا احتجاج ترک کر کے مذاکرات کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (تنویرنقوی)DSPٹریفک میاں سہیل فاضل گذشتہ روز گلیانہ روڈ کھاریاں پر مرکزی صدر انجمن تاجران کھاریاں چوہدری شوکت علی سے ملاقات کھاریاں ٹریفک پولیس کے تعینات افسران واہلکار بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری شوکت علی سفارش پرDSPٹریفک نے گلیانہ روڈ کھاریاں پر مستقل اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے بتایا کہ مختلف لوکل روٹوں پر کرائے کم کروادئیے ہیں خود علاقے وزٹ کررہاں ہوںاس موقع پر چوہدری شوکت علی نے کہا کہ حکومت نے عوام کو جوریلیف دیا ہے وہ ہرحال میں عوام تک پہنچنا چاہیے جن لوکل روٹوں پر کرائے کم نہیں ہوئے وہاں فوری طور پر کرائے کم کروائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (تنویرنقوی)کھاریاں بار کے سالانہ الیکشن سال برائے2015کے لئے گہما گہمی شروع،دونوں گروپوں نے صدارت اور جنرل سیکرٹری کے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا ہے اس بار کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے۔چوہدری اقبال پسوال گروپ نے صدارت کیلئے چوہدری سجا داکرم ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر راجہ وحید اسد کو نامزد کیا ہے مدمقابل گروپ نے صدارت کیلئے چوہدری خالد شیخوچک ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے محبوب ڈھولہ ایڈووکیٹ کو نامزد کیا ہے اس بار الیکشن میں سخت مقابلہ توقع کی جارہی ہے جبکہ دونوں گروپ اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے سرگرم ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )فیصل آباد میںPTIکارکنوںپر پولیس اورگلو بٹوں نے جو ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بدنام ہوا ہے اور حکمرانوں کی بادشاہت اور عدم برداشت کا ثبوت بھی ملا ہے حکمرانوں نے اپنے غنڈوں کے ذریعے پر امن کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس گردی کی انتہاکی گئی تشدد اور فائزنگ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بن رہی جو کہ قابل شرم اور قابل مذمت ہے خون کا احساب حکمرانوں کا دینا ہوگاان خیالات کا اظہار راہنما ضلع گجرات چوہدری مختار ڈھل اور نائب صدر یوتھ ونگ چوہدری وجاہت مختار ڈھل نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمPTIکے کارکنوں پر فیصل آباد تشدد کی بھرپو رمزمت کرتے ہیںاور خون کا احساب ان ظالموںسے لیکر ہی دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں (جی پی آئی )فیصل آباد میںPTIکارکنوں کی ہلاکت اور تشددظلم وبربریت کی بدترین مثال ہے حکمرانوں نے اپنے غنڈوں کے ذریعے پر امن کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس گردی کی انتہاکی گئی تشدد اور فائزنگ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بن رہی جو کہ قابل شرم اور قابل مذمت ہے خون کا احساب حکمرانوں کا دینا ہوگا ان خیالات کا اظہارتاشفین صفدرمرالہ،ملک آفتاب حسین،چوہدری نواز چیچی،چوہدری فرحان احمد،چوہدری وقاص مجید اور دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ہمPTIکے کارکنوں پر فیصل آباد تشدد کی بھرپو رمزمت کرتے ہیںاور خون کا احساب ان ظالموںسے لیکر ہی دم لیں گے۔