کھاریاں : بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
Posted on May 3, 2014 By Nasir Mehmood سٹی نیوز
کھاریاں : بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے کھاریاں شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ تحویل 20 سے 22 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جسکی وجہ سے غریب اور تمام لوگ زیادہ مسائل کا شکار ہو گئے ہیں کاروبار بند ہونے شروع ہوگئے دیہاڑی دار طبقہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
عوام حکمرانوں کو بدعائیں دیتے ہیں عوام کا کہنا ہے کہ یہ وہی حکومت تھی جس نے وعدہ کیا تھا کہ ہم آتے ہی بجلی بحران پر قابوپا لیں گے مگر بحران تو شدت اختیار کرتا جا رہا ہے گھروں میں بچوں ،بڑھوں کا برا حال ہے ہسپتال میں مریض تڑپ کر رہ گئے ہیں مسجدوں میں وضو کے لیے پانی نہیں ہے اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
by Nasir Mehmood
Chief Editor at GeoURDU.com & Graphiste, Programmeur Informatique. L'auto-entrepreneur journaliste.