کھاریاں: نساء گرلز کالج کی تقریب تقسیم انعامات

Kharian

Kharian

کھاریاں: نساء گرلز کالج کی تقریب تقسیم انعامات، تفصیلات کے مطابق نساء گرلز کالج کھاریاں کی انتظامیہ کے زیراہتمام نورریسٹورنٹ کھاریاں میں تحصیل کھاریاں کے سرکاری،غیرسرکاری تعلیمی اداروں کی3سو پوزیشن ہولڈر طالبات میں حوصلہ افزائی کیلئے انعامات کرنے کی تقریب ہوئی میزبانی کے فرائض پرنسپل ادارہ ہذا شہزاد غنی نے سرانجام دئیے مہمان خصوصیACکھاریاں میاں اقبال مظہر تھے سکولو ں کے سربراہان اور اساتذہ کرام میں بھی شیلڈ یں تقسیم کی گئیں بات چیت کرتے ہوئےACمیاں اقبال مظہر نے کہا کہ تحصیل کھاریاں میں تعلیم کا معیار جدید اور سب سے زیادہ ہے اگر ایشو نکالی جائے تو یہ80سے90فیصد بنتا ہے نساء کی انتظامیہ نے طالبات کی حوصلہ افزائی کی یہ روایت منفرد ہے میں مبارکباد پیش کرتے ہوں۔

پرنسپل شہزاد غنی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے ادارت نے تین سالوں میں ہمیشہ نئی منفرد روایات کو شروع کیا ہے اور ان کو پروان بھی چڑیا ہمارے ادارہ کے سربراہان نے ہمیشہ جدید اسلامی تعلیمی نظام کو ترجیح دی ہے تقریب میںACمیاں اقبال مظہر،ماسٹر تجمل،ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق،حاجی جاوید صراف،خالد جاوید،صحافی سید تنویرنقوی،صحافی اسد اللہ انصاری،فیاض احمد سیکرٹری یوسی کھاریاں،صحافی عتیق لال کے ساتھ دیگر نے شرکت کی۔