ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) پی ایم اے گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عباس نے گلیانہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلیانہ کھاریاں گجرات کوٹلہ لالہ موسی اور ڈنگہ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران ہمارے دوست اور ساتھی ہیں۔
ہمارا تعاون ہمیشہ کی طرح جاری رہے گا ۔انھوں نے کہا کہ گلیانہ کے صحافیوں نے محدود وسائل کے باوجود علاقے کی بھر پور ترجمانی کی ہے ۔گلیانہ پریس کلب کے تمام عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ جنھوں نے دن رات محنت کر کے علاقے کے عوام کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے۔