کھاریاں کی خبریں 4/11/2014

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) ممتاز کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود فزند لالہ موسیٰ ایدھی آف اوسلو نے گذشتہ رو زہاشم ویلفیئر ہسپتال پنڈی ہاشم کا دورہ کیا چیئرمین ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن(ر)پنڈی ہاشم ڈاکٹر ادریس اعوان اور سرپرست حاجی محمد نواز جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق،میڈیا ایڈوائزر سیدتنویرنقوی(صحافی)، مینجر ہسپتال ملک خضر حیات، انچارج سوشل میڈیا سیل صحافی عزیز الرحمن مجاہد نے استقبال کیا ان کے ہمراہ سینئرصحافی ڈاکٹرعرفان احمدصفی سابق نائب ناظم لالہ موسیٰ ملک عامرنواز،فنانس سیکرٹری ہاشم ویلفیئر،ملک نوید انور،رضا احمد انگلینڈ، آرکیکیٹ چوہدری ریاض احمد گجرات اور دیگر بھی تھے شیخ طارق محمود کو ہسپتال کا تفصیلی وزٹ کروایا گیا اور تمام شعبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )ہاشم ویلفیئر ہسپتال علاقہ کی عوام کیلئے ایک بڑی نعمت ہے ڈاکٹر ادریس اعوان اور ان کی ٹیم نے جنگل میں منگل بنانے کا عملی نمونہ پیش کیا ہے کار کردگی سے بے حد متاثر ہوا ہوں ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود لالہ موسیٰ اید ھی آف اوسلو نے کیا انہوں نے کہا کہ بہت ساری جگہوں پر جانے کا اتفاق ہوا ہے مگر ہاشم ہسپتال میں وزٹ کر کے روحانی سکون ملا ہے صرف 10روپے کی پرچی پر عوام کو طبی سہولیات مل رہی ہیں خدمت انسانیت کی بڑی اورقابل تحسین اقدام ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )دنیا بھر کی طرح کھاریا ں اورگردونواح میں بھی سے منایا جارہا ہے اہل تشیع حضرات مجالس عزاء اور جلوس منعقد کر کے کربلا کی عظیم اوت لازوال قربانی کی یاد تازہ کررہے ہیں جماعت اہلسنت مکتبہ فکر کے عوام بھی مساجد اور گھروں میں محافل کا انعقاد کر کے ذکر حسین کررہے ہیں بلکہ قریہ قریہ گائوں گائوں اور گھر گھر میں ذکر حسین کیا جارہا ہے 10محرم الحرام کا مرکزی جلوس راجہ منزل محلہ ستارپورہ سے دن گیارہ بجے برآمد ہوگا نماز ظہر کے وقت چاندنی چوک پر مجلس عزا ہوگی زنجیرزنی اور ماتم حسین بھی ہوگا شام کے وقت یہ جلوس کباڑی بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ میںاختتام پذیرہوگا اسکے ساتھ دھنی سادات،کھاریاں کینٹ،پیر جعفر،دھوریہ اوردیگر دیہاتوں سے بھی جلوس برآمد ہونگے جماعت اہلسنت کے عوام لنگر ونیاز تقسیم کریں گے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی اس طرح اہل تشیع عوام بھی بڑے پیمانے پر لنگرحسینی اور سبیلوں کا اہتمام کا کریں گے پولیس سیکورٹی فراہم کریگی تمام محکمے بھی جلوس کے ہمراہ ہونگے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )10محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئےTMAکھاریاں میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں سے تحصیل کھاریاں کے جلوسوں کی مانیٹر نگ کی جائیگی جبکہ جلوسوں کے روٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کردئیے گئے ہیں تمام انتظامات کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے آفیسران نگرانی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی )نیوسٹار الیکٹرونکس گلیانہ روڈ کھاریاں پر گیارویں سالانہ ختم امام حسین کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر معززین ،صحافی برادری اور تاجروں کی کثیرتعداد میں شرکت کی خصوصی دعا سید تنویرنقوی نے کروائی اس موقع پر ممتاز کاروباری شخصیت محمدعامر رشید بھٹی،صحافی ایم عمر،اخترحسین،حاجی اخترپٹواری اور دیگر بھی موجود تھے یادرہے کہ مرزا عنصر محمود گولڑوی،عامر منہاس ،صحافی سیدتنویرنقوی اور دوست احباب گذشتہ11سالوں سے کررہے ہیں۔