کھاریاں کی خبریں 30/10/2014

Petroleum Price

Petroleum Price

کھاریاں (جی پی آئی) حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے مہنگائی کو کم کرنے کا وعدہ پورا کیا ہے آئندہ بھی اگر عالمی سطح پر قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی کم کی جائیں گی اس طرح جہاں مہنگائی کم ہوگی وہاںمکمل معیشت بھی مضبوط ہوگی اور عام آدمی کو فائدہ ہوگا ان خیالات کا اظہارMNAچوہدری عابدرضا کوٹلہ نے کی انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کوشاں ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت پٹرولیم منصوعات میں نمایاں کمی ہے اس کے علاوہ وزاعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف عملی طور پر عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے میں کوششیں کررہے ہیں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اتنی کمی سابقہ ادوار میں کبھی نہیں ہوتی جتنی اب ہوئی ہے اور یہ کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو ہی جاتا ہے مگر دوسری طرف اپوزیشن ملک دشمن پالیسیوں پر عملی پیرا ہے اگر یہ لوگ واقعی ملک قوم سے مخلص ہیں تو حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں تا کہ بحرانوں سے نکلا جاسکے انشاء اللہ حکومت اپنی آئنی مدت پوری کریگی اور اس دوران بحران حل ہوجائیں گے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میںکمی خوش آئند ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری اعظم چوغطہ منڈیر کوPTIمیں شمولیت پر ولیکم کہتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی ان خیالات کا اظہار چوہدری افتخار احمد منڈیر راہنماPTIاور میاں محمد شبیر منڈیر نے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری اعظم کی شمویت سے علاقہ کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے یادرہے کہ اعظم چوغطہ ڈنمارک میں منعقدہPTIکے جلسے میںاپنے بھائی چوہدری محمدعارف چوغطہ،چوہدری سجاد عارف چوغطہ اور ساتھیوں سمیتPTIمیں شمولیت کا اعلان کیا تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)حضرت خواجہ محمد معصوم دربار عالیہ موہر ی شریف کے سالانہ عرس مابرک کی 4روز تقریبات یکم نومبر کو شروع ہونگی اور4نومبر کو اختتام پذیرہونگی یہ عرس محکمہ اوقاف کی زیر نگرانی ہوگا اس سے قبل محکمہ اوقاف انتظامات نہیںکرتا تھا اس موقع پر ملک بھر سے ہزاروں زائرین،مریدین،عقیدتمند شرکت کریں گے ملک بھرسے نامور نعت خواں بھی عقیدت کے پھول نچھور کریں گے مرکزی پروگرام2اور3نومبر کو ہوگا محفل پاک میں حب معمول ختم خواجگان،شجرہ مبارک،حلقہ ذکر اور تلاوت کلام پاک ہوگی نعت شریف اور علمائے اکرام خطابات کریں گے محفل کے اختتام پر سلام پیش کیا جائے گااوردعا کے بعد لنگر بھی تقسیم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں کینٹ بائی پاس تھپلہ براستہ ابیال،پیارا، تہال ،کنجیال، بدر مرجان پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کی من مانیاں عروج پر ڈوگہ سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان وہاں سے گاڑیاں بھر کر کھاریاں آتے ہیں جبکہ درمیان کے مذکرہ دیہاتوں سے سواریاں نہیں بٹھاتے اور اگر کوئی دوسرا بھٹاتا ہے تو اس کے ساتھ لڑائی جھگڑ اکرتے ہیں اوپر سے4کلومیٹر فاصلہ کا کرایہ بھی25روپے وصول کرتے ہیں اس سلسلہ میں گذشتہ روز موضع ابیال کے معززین نے ACکھاریاں افشاں رباب کو دادرسی کیلئے درخواست دی ہے جس میں کہا گیا کہ ہمارے لوگوں کو کھاریاں آنے جانے میں دشواری اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ ٹرانسپورٹروں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہے اس کے ساتھ ساتھ کرائے بھی من مانے وصول کیے جاتے ہیں فوری نوٹس لیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ڈی سی او گجرات کی خصوصی ہدایت اور ACکھاریاں افشاں رباب کی نگرانی میںTMOکھاریاںملک شفقت منیر نے کھاریاں کے دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس روٹس پر مرمت اور صفائی کا تمام کام مکمل کرلیا ہے محلہ ستار پورہ راجہ منزل سے امام بارگاہ کباڑی بازار تک راستے کی مرمت کی گئی ہے جبکہ اس روڈ سٹریٹ لائٹ کا بھی باقاعدہ بندوبست کردیا ہے اہل تشیع اور عوامی حلقوں نے اس امر پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔