کھاریاں کی خبریں21/10/2014

Kharian

Kharian

پولیس چوکی کے اہلکار نعیم نے ہمارا جینا حرام کر دیا ہے۔ اعجاز صاحب
کھاریاں (جی پی آئی) ڈی پی او گجرات رائے اعجاز صاحب آپکی انصاف پسندی اور میرٹ پالیسی بجا لیکن آپکی جتووکل پولیس چوکی کے اہلکار نعیم نے ہمارا جیناحرام کر دیا ہے غریب محنت کش خاندان ڈی پی او گجرات تک فریاد پہنچا نے کے لیے کھاریاں پریس کلب پہنچ گیا ۔محلہ ریاست نگر کھاریاں کے رہائشی محنت کش بابر کی والدہ زرینہ بی بی ،بیوی نجمہ بی بی اور دیگر نے بیایا کہ جٹووکل چوکی کے اہلکار نعیم نے بابر کو گھر سے اٹھا کر غائب کر دیا ہے اور واپسی کے لیے رشوت مانگ رہا ہے ۔ڈیڑھ سال قبل اس نے بابر کو ایک مقدمہ قتل میں ڈالا جس میں بابر بے گناہ ہو کر رہا ہوا ۔بعدازاں عدالت سے رجوع کرنے پر اہلکار نعیم نے بابر کی بیوی کو اٹھا لیا اور بدتمیزی اور بد سلوکی کی ۔50ہزار روپے ہتھیالیے جو سابق جنرل سیکرٹری کھاریاں بار نصر ا ﷲ چوہدری نے واپس کروائے ۔بعدازاں پھر تنگ کرکے اس نے 20ہزار وصول کر لیے اور اب دوبارہ بابر کو غائب کر دیا ہے جبکہ محنت کش خاندان اہلکار نعیم کے ظم وستم سے تنگ آکر گجرات سے کھاریاں شفٹ ہو چکا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر1کھاریاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد
کھاریاں(جی پی آئی) گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر1کھاریاں میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالی طالبات اور بہترین کار کردگی پر اساتذہ کرام کو بھی اعزازی شیلڈ یں دی گئیں تقریب کے مہمان خصوصی ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف تھے جبکہ مہمانوں میں DOایجوکیشن سیکنڈری نثار احمد ،راہنما مسلم لیگی راہنما خان اسلم،DDOEزنانہ کھاریاں مرکز مسز فریدہ عالم،سابقہ ناظمہ کھاریاں مسز رفعت اصغر، فضائل اکرم،آغا عبداللہ یوسف،چوہدری بشارت،نصر اللہ چوہدری،چوہدری شکیل بہبلی،چوہدری اللہ یارچاڑ،صداقت بہبلی،جاوید زرگر،ملک یونس،ماسٹر تجمل حسین،حاجی گل بخشالوی،مسز عزرا افضل سمیت دیگر موجودتھے پرنسپل مسز کوثر تسنیم نے شکریہ ادا کیا اورسپاسنامہ میں سکول کے مسائل بھی اجاگر گئے اس موقع پر پرEDOکاشف طاہر،حاجی اسلم خان،نصرا للہ چوہدری،بشارت ایڈووکیٹ اور دیگرنے خطابات بھی کیے ہونہار طالبہ لاریب فاطمہ نے آرٹس گروپ میں 1044نمبر حاصل کر کے گوجرانوالہ بورڈ و میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ میں اریج چوہدری نے سکول میں994نمبر لیکر کے پہلی پوزیشن،ریشم بٹ نے936نمبر لیکر دوسری جبکہ عائشہ علی نے899نمبر لیکر تیسرپوزیشن حاصل کی ۔طالبہ لاریب فاطمہ کو نقد انعامات سے بھی نواز ا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری عابدرضا کوٹلہ ایم این اے کی قیادت میںعوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں
کھاریاں (جی پی آئی) راہنما مسلم لیگ ن چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے کہا ہے کہ ہم سب بھائی چوہدری عابدرضا کوٹلہ ایم این اے کی قیادت میںعوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ڈیرہ کوٹلہ عوامی خدمت کا مرکز بن چکا ہے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے اربوں کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ٹیم ملک وقوم کی بہتری دن رات کوشاں ہیں جبکہ ملکی ترقی کے دشمنوں کو یہ عمل ہضم نہیں ہورہاانہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے مسلم لیگ ( ن) کو مینڈ یٹ دیا ہے اور دھر نوں اور جلسوں کی سیاست کو مسترد کر تے ہوئے مفاد پر ستوں کے اصل چہر ے پہچان لئے ہیں اب وہ وقت دور نہیں جب مفاد پر ست سیاستدانوں کو منہ کی پڑ ئے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری شاہد محمود نے کہا ہے کہ گجرات جلسہ میں14اکتوبر کو بھر پور شرکت کریں گے
کھاریاں (جی پی آئی) مرکزی راہنماPTIچوہدری شاہد محمود نے کہا ہے کہ گجرات جلسہ میں14اکتوبر کو بھر پور شرکت کریں گے انشاء اللہ یہ جلسہ جہاں گجرات کی سیاسی صورتحال کو تبدیلی کریگا وہاں ملکی سیاسی صورتحال پربھی گہرے اثرات مرتب کریگا کیونکہ حکمرانوں کے اقتدار کو اب کوئی نہیں بچا سکتااقتدار بچانے کے لئے ملکی سالمیت اور قومتی سلامتی کو داؤ پر لگائی جا رہی ہے ملک کے طول و عرض میں سامنے آنے والا عوامی رد عمل ثابت کررہا ہے کہ تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے جسے اب حکومت کسی حیلے بہانے سے نہیں ٹال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی شعور کی بیداری کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر طبقے کے افراد کو سیاسی جدوجہد کے لیے مائل کیا ہے اور اب وہ دن دور نہیں جب ملک سے روایتی سیاست کی رخصتی ممکن ہوگی اور پیپلز پارٹی کی طرح نواز لیگ بھی قصہ پارینہ بن جائے گی۔