کھاریاں میں فلسطین پر اسرائیل مظالم کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Kharian

Kharian

کھاریاں: جماعت اسلامی کھاریاں کے زیر ا ہتمام گزشتہ روز جی ٹی روڈ کھاریاں پر فلسطین پر اسرائیل مظالم کے خلاف ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوںافراد نے شرکت کی اور ا سرائیل کیخلاف نعرے بازی کی اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنما چوہدری عمران انور’ چوہدری امجد شہباز’ ڈاکٹر خالد سلیم اور دیگر راہنمائوں نے خطاب کیا اس موقع پر چوہدری عمران انور نے خطاب کرتے ہوئے کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کا امت مسلمہ نوٹس لے۔

جبکہ پورے دنیا میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور امت مسلمہ غفلت کی نیند سو رہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکمرانوںسے مطالبہ کرتی ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز بلند کی جائے اور انہیں منہ توڑ جواب دیاجائے اس موقع پر جماعت اسلامی کے راہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر یونین آف جرنلسٹس تحصیل کھاریاں نے بھی بھرپور شرکت کی جس کی قیادت سید تنویر نقوی’ اعجاز مرزا’ احسان الحق ا ور دیگر نے کی شرکاء میں چوہدری عدالستار جھنڈ’ چوہدری شکیل برسہ’ میاں اختر رئوف’ سعید ا حمد’حاجی غضنفر اقبال’ چوہدری رفیق لنگڑیال’ چوہدری محمدرفیق’ سعید احمد’ وقار احمدڈار’ طارق محمودثاقب’ حافظ سیف اللہ’ چوہدری محمداختر سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔