کھاریاں کی خبریں 15/11/2014

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) امبر ویلفیئر سوسائٹی کی کارکردگی قابل تحسین ہے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے 25فری میڈیکل کیمپ اعلیٰ کاکرردگی کا ثبوت ہے اگر تمام این جی اوز ان کی تقلید کریںاورعملی کام کریں تو سماجی مسائل بڑے پیمانے پر حل ہوسکتے ہیں امبر ویلفیئرسوسائٹی کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار چوہدر ی آصف رضا کوٹلہ نے گذشتہ روز امبر ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام موضع باہروال میں فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے دوران کیا انہوں نے میزبانی کرنے پر چوہدری شوکت علی باہروال اور چوہدری دلاور پرویز کوبھی خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ حکومت تو اپنی سطح پر کام کررہی ہے مگر این جی او ز اسطرح کے کام کررہی ہے انہوں نے سوسائٹی کے سینئر صدرصحافی سیدتنویرنقوی اور پوری ٹیم کو کوٹلہ میں میڈیکل کیمپ لگانے کی دعوت دی جس کے بارے میں سوسائٹی آئندہ اجلاس میں طے کیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)وزیراعظم میاں نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے افغان صدر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل ہے جس سے ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات رکھنے اور تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی مسلم لیگ ن کی حکومت عملی طور پر ملک وقوم ک بہتر ی کیلئے کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار امیدواروائس یوسی بدر مرجان میاں زاہد یونس پنجوڑیاں نے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنے والے ملکی ترقی کے دشمن ہیں جن کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)آج اپنے محبوب قائد اور ہر دلعزیز لیڈر عمران خان کا جہلم میں شاندار استقبال کریں گے جہلم جلسہ میں بڑا قافلہ تحصیل آفس کھاریاں سے شرکت کریگا چوہدری ناصر چھپر ایڈووکیٹ،مختار ڈھل،چوہدری فرحان احمد،چوہدری وقاص مجید،ملک ساجد اقبال ڈوگہ،چوہدری نصیر احمد،چوہدری اصغر ٹوپہ،ملک آصف اعوان،حمز ہ شفیق،ملک واصف نیاز،طفیل خاں کنجیال،چوہدری وجاہت مختار،حاجی شبیر حسین بیگہ اور دیگر شامل ہوں گے اور ساتھ چھوٹے چھوٹے قافلے بھی شریک ہونگے اس کے ساتھ ساتھ تاشفین صفر اورچوہدری شاہد محمود کی قیادت میں بھی قافلے شریک ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنماPTIحلقہPP115چوہدری ناصر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ گجرات کی طرح آج جہلم کا جلسہ بھی کامیاب ہوگا ہزاروں افراد کھاریاں شہر اور حلقہPP115سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے آج دن ایک بجے تحصیل آفس کھاریاں سے قافلہ روانہ ہوگا عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر آج جہلم کی سرزمین پر عمران خان کا استقبال کریگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)امبرویلفیئرسوسائٹی کھاریاں کے زیراہتمام گذشتہ روز موضع باہروال میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں480سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی دی گئیں میزبانی کے فرائض چوہدری شوکت علی باہروال اور چوہدری دلاور پرویز باہروال نے سرانجام دئیے کیمپ کی نگرانی سرپرست اعلیٰ سوسائٹی چوہدری اختر نمبردار حقیقہ،صدر میڈم دانش زہرا،سینئرنائب صدر صحافی سیدتنویرنقوی،جنرل سیکرٹری ملک علی ظفر نے کیا اس موقع پر سرجن ڈاکٹر ساجد منہاس کی پوری ٹیم،لیڈی ڈاکٹرز،میل فیمیل میڈیکل سٹاف نے خدمات سرانجام دیں کیمپ کے موقع پر ممتاز سیاسی شخصیت چوہدری آصف رضاکوٹلہ،منیجرHWHملک خضر حیات نے دورہ کیا اس موقع پر سینئرصحافی احسان الحق،صحافی عزیز الرحمن مجاہد،صحافی جبارساگرنائب صدر سوسائٹی،صحافی ایم عمر،صحافی الیاس بٹ،صحافی حکیم غلام شبر،صحافی محمدشہباز گلیانہ بھی موجود تھے امبر سکول سسٹم لالہ موسیٰ کی پرنسپل مس سلمیٰ بٹ سلطانہ،ٹیچر شمائلہ،ٹیچر نائلہ،چوہدری ذیشان اختر حقیقہ کے ساتھ معززین دیہہ بھی موجو دتھے۔