ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) پنچاب کالج کھاریاں امسال بھی رزلٹ میں چھا گیا ۔ڈویژن میں پنجاب کالج کھاریاں کیمپس کی نمایاں پوزیشن ۔گلیانہ کھاریاں اور علاقہ کی خوش قسمتی ہے طالب علموں کے والدین کا میاں عامر کو خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق پنچاب کالج کھاریاں نے اس سال بھی اپنا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے شاندار رزلٹ دیا ہے ۔ ۔گوجرانوالہ ڈویژن میں پنجاب کالج کھاریاں کیمپس کی نمایا ں پوزیشن نے تمام کالجز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ ۔گلیانہ ۔ملکہ ۔ٹھوٹھہ ۔بھگوال ۔کھاریاں اوردوسرے علاقوں کے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور میاں عامر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اور کہا ہے کہ یہ ہمارے علاقے کی خوش قسمتی ہے کہ میاں عامر محمود نے ہمیں پنچاب کالج کا تحفہ دیا ہے ۔گوجرانوالہ بورڈ میں امیر حمزہ رول نمبر 157587 گاوں چنن جو کہ پنچاب کالج کھاریاں کا سٹوڈینٹ ہے نے گوجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ جبکہ اسماء ایوب نے پری انجیئرنگ میں 980 نمبر حاصل کر کے تحصیل کھاریاںمیں ٹاپ کیا ہے اسماء ایوب کا رول نمبر 144600 ہے اور اس کا تعلق نواحی موضع لادیاں سے ہے ۔ادھر بی کام پنجاب یونیورسٹی کے نتائج میں مدیحہ شاہین دختر عبدالروف کھاریاںرول نمبر 6726 ڈسٹرکٹ گجرات میں پہلا نمبر حاصل کیا ہے ۔مدیحہ شاہین نے 1500 میں سے 1113حاصل کئے ہیں ۔ فریحہ ملک نے انٹر کے امتخانات میں905نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔فریحہ ملک کا تعلق ملکہ سے ہے اور وہ بھی پنچاب کالج کی سٹوڈینٹ ہے ۔ پنچاب کالج کھاریاں کے پرنسپل مرزا خالد نے کامیاب ہونے والے طلبا ء و طالبات کو مبارک باد دی ہے ۔اور مذید محنت کی تلقین کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(عمر فاروق اعوان سے)ماسٹر افتخار احمد کی خصوصی کاوش ۔ڈیرہ پر اجلاس ۔ملکہ چھپڑ اور زیر تعمیر سکول کے راستے پر مٹی ڈلوانے کے لئے مقامی ایم این اے سے مطالبہ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ ماسٹر افتخار احمد اعوان پر ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔جس کی صدارت چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان نے کی ۔اجلاس میں ملکہ کے مسائل اور ان کا ممکنہ حل کے تجاویز لی گئیں ،جس میں یہ بات طے کی گئی کہ ملکہ کے حل طلب مسائل کے فوری حل کے لئے ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کے سامنے مسائل پیش کئے جائیں تاکہ ان کا ممکنہ حل کروایا جا سکے ۔اجلاس میں دو رکنی کمیٹی بنائی گئی جو ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کو ملکہ کے مسائل سے آگاہ کریں گے ۔اور ان کے حل کر لئے ان سے درخواست کی جائے ۔دو رکنی وفد سابق چیئرمین یو سی گلیانہ ملک غلام حیدر اعوان اور ملک محمد اشفاق ممبر یو سی ملکہ نے اہلیان ملکہ کی درخواست پر ملکہ چھپڑ کے پانی کی نکاسی اور زیر تعمیر سکول کے راستے پر مٹی ڈلوانا اور اس کو پکا کروانے کے لئے ایم این اے کے گوش گزار کرنا ہے ۔ایم این اے چوہدری عابد رضا نے ملکہ سے جانے والے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔پاکستا ن مسلم لیگ ن کی حکومت انشاء اللہ ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دے گی ۔اور عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر حل کئے جائیں گے ۔اہلیان ملکہ نے ایم این اے چوہدری عابد رضا سے مطالبہ کیا ہے کہ ملکہ قصبہ کے مکینوں کو صحت افزاء پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے واٹر سپلائی کے منصوبے کا بھی اعلان کریں ۔اجلاس میں پی ٹی وی نیوز فرانس کے نمائندہ زاہد مصطفی اعوان ۔ملک اشفاق ممبر ،ماسٹر افتخار احمد اعوان ۔ملک غلام حیدر اعوان ۔ملک اصغر علی اعوان ،ملک عبد الخالق اعوان ۔کے علاوہ معززین ملکہ نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) اہلیان ملکہ نے 70سالہ ریت کو برقرار رکھتے ہوئے عید کے پہلے دن 775 گھروں میں 3/3 کلو پہنچا دیا۔اہل علاقہ کی اہلیان ملکہ کو مبارک باد تفصیل کے مطابق گزشتہ 70 سالوں سے مولوی شیخ عبداللہ ملکوی کے زمانے سے قصبہ ملکہ میں گھر گھر قربانی کا سلسلہ جاری ہے ،اہلیان ملکہ قربانی کی سنت تو اپنے گھروں میں ادا کرتے ہیں۔اور اس قربانی کے گوشت کو تین حصوں میں تقسیم کر کے دو حصے مسجد میں پہنچا دئیے جاتے ہیں۔جہاں پورے قصبہ میں کی جانے والی قربانیوں کا دو حصوں کا گوشت اکٹھا کیا جاتا ہے اور گھروں کے حساب سے اسے ہر امیر غریب کے گھر یکساں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ گزشتہ کئی سالوں سے قربانی کے گوشت کو محفوظ طریقے سے گفت پیک تیار کرتی ہے۔اور ہر گھر میں باعزت پہنچانے کا انتظام کرتی ہے۔جو علاقہ بھر میں ایک مثال ہے۔اور یہ مثال گزشتہ 70سالوں سے جاری و ساری ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کے صدر مولانا شاہد اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری ٹیم نے دن بھر قربانی کا گوشت اکٹھا کیا ہے اور اسے پیک کیا ہے اور ہر گھر میں پہنچایا ہے۔حیدر کرار ویلفیئر ٹرسٹ ملکہ کی تمام ٹیم بہت محنتی ہے اور لگن کے ساتھ ترقیاتی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔تما م ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔جبکہ ملکہ میں جاری اس ریت پر قصبہ ملکہ کے گرد نواح کے لوگ بھی متاثر ہیں۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ قصبہ ملکہ کی طرز کا سسٹم رائج کریں۔جس سے ہر امیر غریب کو بابرکت گوشت کی ترسیل ممکن ہو سکے۔